ہیروئین آنے کی عمر نہیں رہی۔۔ سعدیہ امام، فیصل قریشی کے حوالے سے کس بات پر افسوس کا شکار رہتی ہیں؟

"مجھے فیصل قریشی کے ساتھ کام نہ کرنے کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔ اب تو ویسے بھی ہیروئن کے طور پر اسکرین پر واپسی ممکن نہیں،" سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی حسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔

حالیہ مزاحیہ شو ’مذاق رات‘ میں گفتگو کے دوران سعدیہ امام نے کئی پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بڑی بہن عالیہ امام، جو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے وابستہ تھیں، نے پہلی مرتبہ ایک پروگرام میں بطور مہمان بلایا تھا، جس کے بعد ان کا شوبز کیریئر شروع ہوا۔

سعدیہ امام نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی اداکاری کا آغاز اشتہارات سے کیا تھا، لیکن بعد میں شادی اور ماں بننے کے بعد شوبز کو خیرباد کہنا پڑا۔ انہوں نے اپنی بیٹی کی پرورش اور ماں ہونے کی ذمہ داریاں ادا کرنے کو شوبز سے کنارہ کشی کی اصل وجہ قرار دیا۔ ان کے مطابق، "شادی سے پہلے زندگی کچھ اور تھی، اب کچھ اور ہے۔ میری بیٹی کے نانا، نانی، دادا، دادی سب اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، اور میرے والد زیادہ تر جرمنی میں مقیم ہیں، اس لیے میں اپنی بیٹی کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔"

اداکاری سے دوری کے باوجود، سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ شوبز انہیں یاد آتا ہے اور اگر کوئی اچھا کردار نظر آئے تو دل چاہتا ہے کہ وہ اس کو نبھائیں۔

جب ان سے فیصل قریشی کے ساتھ کام نہ کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا، "میں نے پی ٹی وی کراچی سے جبکہ فیصل قریشی نے لاہور سینٹر سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ہمارے سینٹرز الگ تھے، اس لیے ایک ساتھ کام نہیں کر پائے۔ جب فیصل کراچی آئے، تب تک میں شادی کر چکی تھی اور شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر چکی تھی۔"

اداکارہ نے فیصل قریشی کی تعریف کرتے ہوئے اس بات کا افسوس ظاہر کیا کہ وہ ان کے ساتھ کبھی اسکرین پر نظر نہیں آ سکیں۔

Sadia Imam Talking About Faisal Qureshi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sadia Imam Talking About Faisal Qureshi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sadia Imam Talking About Faisal Qureshi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   786 Views   |   18 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 December 2024)

ہیروئین آنے کی عمر نہیں رہی۔۔ سعدیہ امام، فیصل قریشی کے حوالے سے کس بات پر افسوس کا شکار رہتی ہیں؟

ہیروئین آنے کی عمر نہیں رہی۔۔ سعدیہ امام، فیصل قریشی کے حوالے سے کس بات پر افسوس کا شکار رہتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہیروئین آنے کی عمر نہیں رہی۔۔ سعدیہ امام، فیصل قریشی کے حوالے سے کس بات پر افسوس کا شکار رہتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔