برطانیہ کی ملکہ الزبتھ سے تو سب ہی واقف ہیں اور ان کی منفرد عادتوں سے بھی جو دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔
آج کے فوڈز ملکہ الزبتھ سے متعلق مزید چند ایسی عادات بتانے جا رہی ہے جسے جان کر آپ لطف اندوز ہوں گے۔
آیئے ہم آپ کو ان کی 5 عجیب و غریب عادات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
1- ملکہ برطانیہ گھومنے پھرنے کی بہت شوقین ہیں اور اکثر کسی نہ کسی دورے پر جاتی رہتی ہیں تو اس وجہ سے پوری تیاری کے ساتھ روانہ ہوتی ہیں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ملکہ آخر کیا تیاری کرتی ہیں۔ 94 سالہ ملکہ برطانیہ اپنے ساتھ بلڈ پیک (خون کی تھیلی ) رکھتی ہیں، اور اس کے بغیر وہ کبھی سفر پر نہیں نکلتیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ساتھ ایسا خاص ملازم رکھا ہوا ہے جو شہروں کے قریبی اسپتالوں سے بخوبی واقف ہے تاکہ اگر کوئی ایمرجنسی آجائے تو وہ اسپتالوں سے فوری رابطہ کرے۔
2- ملکہ برطانیہ کو آئس کیوبز بالکل پسند نہیں تو خاص طور پر ان کے گلاس میں آئس بالز ڈالے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے شوہر فلپس نے ایک ایسی مشین بھی دریافت کر رکھی تھی جو چھوٹے چھوٹے آئس بالز بناتی تھی، تاکہ وہ اپنے مشروب کو آئس بالز کی آواز کے ساتھ پی کر انجوائے کرسکیں۔
3- ملکہ الزبتھ کو مرد حضرات میں داڑھی اور بو ٹائیز پہننے کا فیشن پسند نہیں ہے اس لیئے ان کے ارد گرد جتنے بھی مرد حضرات موجود ہوتے ہیں وہ خود کو کلین شیو رکھتے ہیں۔
4- ملکہ الزبتھ کی مزید پسند اور ناپسندیدگی کی بات کی جائے تو انہیں سوپ اور آلو بھی پسند نہیں۔ بکہنگم پیلیس میں آلو کی خوراک اور سوپ کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے لیکن جب کسی تقریب میں ملکہ موجود ہوں تو کسی کی ہمت نہیں ہوتی کہ آلو یا پھر سوپ کو کھانے کا حصہ بنایا جائے۔
5- اور سب سے آخر میں ان کی ایک عادت جس کو جاننے کے بعد شاید آپ کی ہنسی نہ رک پاۓ وہ یہ کہ ملکہ کو رس بھری بے حد پسند ہے لیکن وہ پبلک میں نہیں کھاسکتی لیکن کیوں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ رس بھری کے بیجھ دانتوں میں پھنس جاتے ہیں جو کہ ملکہ کے لئے قابل قبول چیز نہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Malka Ki Adaat Jo Herat Main Dal Dain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Malka Ki Adaat Jo Herat Main Dal Dain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.