رمضان میں بازار کا مہنگا روح افزاء خریدنے کے بجائے اب گھر میں خود بنائیں ایسا لال شربت، جو بنے مقدار میں زیادہ اور قیمت میں کم

آج کل مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ ہر چیز کی قیمت کو پَر لگ گئے ہیں، اور ہمارے یہاں تو رمضان میں اشیاء سستی ہونے کے بجائے اور مہنگی کردی جاتی ہیں۔ اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ اتنی مہنگی اشیاء خریدنے کے باوجود چیزوں کے ذائقے اب پہلے جیسے نہیں رہے۔

رمضان میں ایک چیز جو ہر گھر میں پائی جاتی ہے وہ ہے روح افزاء (لال شربت ) کی بوتل، پر وقت کے ساتھ ساتھ اسکا ذائقہ بھی ختم ہوتا جارہا ہے، جتنا بھی ڈالو ٹیسٹ ہی نہیں آتا۔

اسلیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے گھر میں لال شربت بنانے کی ترکیب، جو چلے گا بھی زیادہ اور قیمت میں بھی بازار کے شربت کے مقابلے سستا پڑے گا۔

اجزاء:

۔ چینی 800 گرام
۔ گلاب ایسنز 2 قطرے
۔ کیوڑا ایسنز 2 قطرے
۔ ٹاٹری 1 چمچ
۔ لال رنگ کا فوڈ کلر

شربت بنانے کا طریقہ:

۔ ایک برتن میں 400 گرام چینی ڈال کر اس میں 2 کپ پانی شامل کریں اور چولہا جلا کر اسے پکنے کیلیئے رکھ دیں
۔ اور دوسرے برتن میں دیڑھ گلاس پانی ڈال کر اسے الگ سے ابالنے کیلیئے رکھ دیں
۔ جب چینی گُھل جائے تو اس میں بقایا 400 گرام چینی شامل کر کے ساتھ ہی جو پانی ابالنے رکھا تھا وہ بھی اس میں ڈال دیں، اور ایک تار کا شیرا بننے تک اسے درمیانے آنچ پر پکائیں
۔ پکائی کے دوران 2 چمچ دودھ ڈالیں، اس سے چینی کی میل اوپر آئے گی جسے آپ چھلنی یا چمچ کی مدد سے ساتھ ساتھ نکالتے جائیں
۔ اب اس میں ٹاٹری، گلاب اور کیوڑا ایسنز اور ریڈ فوڈ کلر شامل کر کے اس وقت تک پکائیں جب تک وہ ایک تار کا شیرا نہ بن جائے
۔ اب چولہا بند کر کے اسے ٹھنڈا ہونے کیلیئے چھوڑ دیں، اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے کسی بھی بوتل میں ٹائٹ ڈھکن لگا کر رکھ دیں
۔ اس ترکیب سے بنائے گئے شربت میں نہ تو چینی جمے گی اور نہ ہی کرسٹل آئیں گے، بلکہ یہ کافی عرصے تک صحیح چل سکتی ہے۔

Ghar Mein Rooh Afza Ka Sharbat Kese Banayn

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Ghar Mein Rooh Afza Ka Sharbat Kese Banayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Mein Rooh Afza Ka Sharbat Kese Banayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   5821 Views   |   20 Mar 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

رمضان میں بازار کا مہنگا روح افزاء خریدنے کے بجائے اب گھر میں خود بنائیں ایسا لال شربت، جو بنے مقدار میں زیادہ اور قیمت میں کم

رمضان میں بازار کا مہنگا روح افزاء خریدنے کے بجائے اب گھر میں خود بنائیں ایسا لال شربت، جو بنے مقدار میں زیادہ اور قیمت میں کم ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رمضان میں بازار کا مہنگا روح افزاء خریدنے کے بجائے اب گھر میں خود بنائیں ایسا لال شربت، جو بنے مقدار میں زیادہ اور قیمت میں کم سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔