"ابو کو دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی تھی کیونکہ وہ بہت سادہ طبعیت انسان تھے۔"
ابھی جملہ پورا بھی نہ ہوپایا تھا کہ بالی وڈ کے مشہور اداکار عامر خان پروگرام کے دوران جذباتی ہوگئے اور آنسو روکتے ہوئے وہاں سے اٹھ کر چلے گئے۔
تھوڑی دیر میں جب اپنے جذبات پر قابو پانے کے بعد عامر واپس لوٹے تو پروگرام کی میزبان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں جذباتی ہوگیا تھا میں بہت جلدی جذباتی ہوجاتا ہوں۔ اس کے بعد انھوں نے اپنی با مکمل کرتے ہوئے بتایا کہ میرے ابو پروڈیوسر تھے اور بہت سیدھے مزاج کے انسان تھے۔ جب میری عمر 10 برس تھی تو زندگی کا بہت مشکل دور دیکھا۔ میرے ابو کو فلم کے لئے سود پر قرضہ لینا پڑا تھا۔ وہ اتنے سادہ انسان تھے کہ یہ بھی نہیں سمجھے کہ اتنا زیادہ قرضہ نہیں لینا چاہیے تھا۔ بعد میں لوگ قرض کی وصولی کے لئے ابو کو فون کرتے تھے اور دھمکیاں دیتے تھے یہ دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی تھی۔
امی لمبے کپڑے خریدتی تھیں تا کہ زیادہ عرصے چلیں
پروگرام کے دوران عامر کئی بار روئے لیکن ہنستے ہوئے اپنے جذبات پر قابو پانے کی کوشش بھی کرتے وہے۔ عامر خان نے بتایا کہ اس مشکل دور میں ان کی امی بچوں کے لئے لمبے کپڑے لیتی تھیں تاکہ زیادہ عرصے تک چلیں۔ لمبی پتلون ہوتی تھی جو نیچے سے موڑ دیتی تھی اور بچے کو قد لمبا ہوجائے تو نیچے سے کھول دیتی تھیں۔
اسکول کی فیس کبھی وقت پر ادا نہیں ہوئی
اپنے اسکول کے بارے میں بتاتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ اس زمانے میں ان کے اسکول کی فیس محض 10 روپے تھی مگر پورے زمانہ طالب علمی کے دوران ایسا ایک بار بھی نہیں ہوا کہ ٹائم پر فیس ادا ہوئی ہو۔ ابو کے پس فیس بھرنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے ہمارا نام ہمیشہ اسکول کے نوٹس بورڈ پر ہوتا تھا۔ سب کہتے تھے کہ پروڈیوسر کے بچے ہونے کے باوجود ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے۔
غربت کا دور 8 سال تک رہا
یہ غربت کا دور ہم پر 8 سال تک چلا کیوں کہ ابو نے بہت زیادہ قرضہ لے کر فلم بنائی تھی۔ ایک عام سے پروڈیوسر کے پاس بہت زیادہ پیسہ نہیں ہوتا وہ مشکل سے خاندان پالتا ہے لیک لوگوں کو لگتا ہے کہ پروڈیوسر کے پاس بہت پیسہ ہوتا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Amir Khan Ki Dukh Bhari Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amir Khan Ki Dukh Bhari Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.