فریج کو الماری نہ بنائیں۔۔ جانیں چھوٹے فریج میں ہی چیزیں سلیقے سے کیسے رکھیں؟

فریج میں کھانے پینے کی چیزیں رکھی جاتی ہیں اس لئےاس کو صاف ستھرا اور متوازن ترتیب کا نمونہ ہونا چاہئیے تاکہ استعمال کے وقت بار بار چیزیں گریں نہیں۔ لیکن کچھ گھروں میں فریج کو انتہائی بیدردی سے استعمال کیا جاتا ہے اور مختلف ڈبے اور بوتلیں اس طرح ٹھونس کر رکھی جاتی ہیں کہ وہ فریج نہیں بلکہ کسی بے ڈھنگی الماری کا نقشہ پیش کرتا ہے۔ عام طور پر گھر کے مرد حضرات اور بچے فریج کا بہت لاپروائی سے استعمال کرتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں فریج میں اندر کے حصے کو ترتیب دینے کے لئے کچھ ٹپس بتائے جارہے ہیں جن کو استعمال کرکے آپ بھی اپنے فریج کی حالت بہتر کرسکتے ہیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ گھر کے تمام افراد ان ٹپس پر عمل کرنے کی عادت ڈالیں

پہلے فریج کو خالی کریں

ترتیب میں چیزیں رکھنے کے لئے فریج کو ایک دن پہلے بند کرکے ساری برف پگھلا لیں اور ہر شیلف کو اچھی طرح صاف کرلیں۔

“پہلے مجھے استعمال کریں“

فریج میں ایک ایسا ڈبہ رکھیں جس میں وہ تمام اشیاء رکھی جائیں جن کی ایکسپائری ڈیٹ قریب آچکی ہے یا جو جلدی خراب ہوسکتی ہیں کیونکہ ہوتا یہی ہے کہ فریج میں کچھ چیزیں رکھے رکھے پیچھے چلی جاتی ہیں اور ان کا پتہ تب چلتا ہے جب ان کی ایکسپائری ڈیٹ گزر چکی ہوتی ہے۔ یہ ڈبا آپ کی مہنگی خوراک کو ضائع ہونے سے بچائے گا

دراز کی نچلی سطح

فریج کا دراز چیزیں رکھنے کی وجہ سے گندا ہوجاتا ہے اور اتنا بڑا ہوتا ہے کہ بار بار نکال کر دھونا ممکن نہیں ہوتا اور ہر ہفتے تمام چیزیں باہر نکال کر فریج کی تفصیلی صفائی کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ تمام اشیاء خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ فریج کے دراز کو ہمیشہ صاف رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ سامان رکھنے سے پہلے دراز میں ٹشو پیپر کی بہت ساری تہیں بچھا دیں اور ہر ہفتے صرف ٹشو پیپر بدل کر دراز کو اچھی طرح پونچھ لیں اس سے دراز لمبے عرصے تک صاف رہے گا۔

مختلف ڈبے اور لیبل

فریج میں ایک جیسی اشیاء کو ایک ساتھ رکھنے کی کوشش کریں اور اس مقصد کے لئے شیشے یا پلاسٹک کے ڈبے اور جار خریں اور ان پر لیبل لگا دیں۔ جیسے دھنیا پودینہ اور ہری مرچ وغیرہ کسی ایک ڈبے میں رکھے جاسکتے ہیں اسی طرح پھل کے ڈبے پر بھی لیبل چسپاں کرکے رکھا جاسکتا ہے جس کے بعد ہر بار پھل رکھنے کے لئے جگہ تلاش نہیں کرنی پڑیگی نا ہی مطلوبہ پھل ڈھنڈھنے کے لئے محنت کرنی پڑیگی۔ گھر کے تمام افراد اس بات کی پابندی کریں کہ جو چیز سے ڈبے سے تعلق رکھتی ہے اسے اسی ڈبے میں رکھا جائے

فریج کا دروازہ

فریج کا دروازہ ایسی جگہ ہے جہاں فریج کی ٹھنڈک سب سے کم ہوتی ہے۔ یہ حصہ مکھن، جام، ساسز اور مصالحہ جات رکھنے کے لئے بہترین جگہ ہے۔ اور اس جگہ شیشے کی بوتلیں رکھنے سے ان کے گرنے کا اندیشہ بھی نہیں رہتا۔

Fridge Ko Almari Na Banayn

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Fridge Ko Almari Na Banayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fridge Ko Almari Na Banayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2358 Views   |   25 Aug 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 October 2024)

فریج کو الماری نہ بنائیں۔۔ جانیں چھوٹے فریج میں ہی چیزیں سلیقے سے کیسے رکھیں؟

فریج کو الماری نہ بنائیں۔۔ جانیں چھوٹے فریج میں ہی چیزیں سلیقے سے کیسے رکھیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فریج کو الماری نہ بنائیں۔۔ جانیں چھوٹے فریج میں ہی چیزیں سلیقے سے کیسے رکھیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔