تعریف تو مرد کرتے ہیں، خواتین نہیں کیونکہ ۔۔ طوبیٰ انور نے شو میں خود کی تعریف کرتے ہوئے کیا کہا؟

طوبیٰ انور نے جب سے شوبز میں قدم رکھا ہے تب سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، انکی خوبصورتی اور معصوم چہرے کو ہر کوئی پسند کرتا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے عمران اشرف کے مزاحیہ شو 'مذاق رات' میں کھل کر اپنی تعریف کی۔

طوبیٰ کا کہنا تھا کہ، لوگ ان کی آواز اور آنکھوں کی وجہ سے انہیں پہنچان لیتے ہیں کیونکہ جب وہ گھر سے ماسک یا نقاب لگا کر نکلتی ہیں تو لوگ جان لیتے ہیں کہ یہ میں ہوں۔

ساتھ ہی نام واضح کئے بغیر انہوں نے ایک قصہ سناتے ہوئے بولا کہ، "ایک شخص نے مجھے کہا تھا کہ کوئی بھی انسان آپ سے آنکھ ملا کر جھوٹ نہیں بول سکتا، کیوںکہ آپ کی آنکھیں بہت گہری ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ ان کے اندر کی باتیں بھی جان لیں گی اور وہ روح میں اتر جائیں گی۔"

تعریف کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ، "عام طور پر خواتین خوبصورت لڑکیوں کی تعریف نہیں کرتی ہیں اور اگر کرتی بھی ہیں تو بہت کم جبکہ مرد اچھے انداز میں تعریفیں کرتے ہیں اور ان کی تعریف کا انداز ہی بلکل مختلف ہوتا ہے۔"

خواتین کی جانب سے عورتوں کی تعریف نہ کیے جانے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ، "مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے لیکن بہت کم خواتین ہی دوسری عورتوں کی تعریفیں کرتی ہیں۔ جبکہ میں تو کھل کر سراہتی ہوں جو مجھے اچھا لگتا ہے"

Syeda Tuba Anwar Talks About Male And Female Compliments

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Syeda Tuba Anwar Talks About Male And Female Compliments and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Syeda Tuba Anwar Talks About Male And Female Compliments to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   588 Views   |   31 Jan 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 September 2024)

تعریف تو مرد کرتے ہیں، خواتین نہیں کیونکہ ۔۔ طوبیٰ انور نے شو میں خود کی تعریف کرتے ہوئے کیا کہا؟

تعریف تو مرد کرتے ہیں، خواتین نہیں کیونکہ ۔۔ طوبیٰ انور نے شو میں خود کی تعریف کرتے ہوئے کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تعریف تو مرد کرتے ہیں، خواتین نہیں کیونکہ ۔۔ طوبیٰ انور نے شو میں خود کی تعریف کرتے ہوئے کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔