لہسن ڈھیروں امراض سے بچاؤ میں معاون

یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے، اس میں ہربیماری کا علاج جدید ترین مشینوں یا ایسی دواؤں سے ہوتا ہے جن کے اکثر ذیلی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ تاہم جڑی بوٹیوں اور طب ہند اور یونان کی نباتاتی دواؤں کی اہمیت کا بھی احساس بڑھ رہا ہے جو دوسری دواؤں کی طرح مؤثر ہیں اور ان کے ذیلی اثرات نہیں ہوتے۔

جڑی بوٹی یا نباتی اشیاء میں لہسن شامل ہے جو انتہائی مفید ہے اور صحت پر اس کا اچھا اثر پڑتا ہے۔ یہ دافع مرض ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے اور فشار خون میں کمی آتی ہے۔ اس سے موٹاپا بھی کم ہوتا ہے۔

حالیہ تحقیقی جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ اگر روزانہ لہسن کا ایک جوا کھا لیا جائے تو اس سے خون میں برے کولیسٹرول یعنی ایل ڈی ایل کی سطح کم ہوجاتی ہے۔ اس طرح وہ کولیسٹرول کم ہونے کا امکان ہوجاتا ہے جو شریانوں کو تنگ یا بند کردیتا ہے۔

حالیہ تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ لہسن کھانے سے ہمارے جسم میں ہائیڈروجن سلفائڈ کی قدرتی فراہمی بظاہر بڑھ جاتی ہے۔ غالباً یہی وجہ ہے کہ ایسی غذا جس میں لہسن زیادہ ہوتا ہے ان سے بعض قسم کے سرطان سے محفوظ رہنے میں مدد ملتی ہے۔ ان میں چھاتی، غدہ مثانہ اور قولوں کے سرطان شامل ہیں۔
اپنی ضد حیوی خصوصیات کی وجہ سے لہسن آنتوں میں پائے جانے والے بیکٹیریا کا توڑ کرسکتاہے اور زکام اور انفلوئنزا سے محفوظ کھتاہے۔ا س کے علاوہ دمے کی صورت میں یہ سینے کوطاقت بخشتا ہے۔

لہسن اگر زیاد مقدار میں کھالیا جائے تو یہ شدید قے اور بدہضمی نیز جلد کی الرجی کا باعث ہوسکتا ہے۔ لہسن سے متعلقہ ایک شدید منفی پہلو وہ سمی مادہ بوٹلزم ہے جومعدے کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور بعض اوقات موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

Lahsun Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lahsun Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lahsun Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   9240 Views   |   21 Feb 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 November 2024)

That's right. Doctor se bhi maloom kia mene. and machines se sari bimariyon ke ilaj tou hote hein but wo baad mein maslah kar jate hein.. good information . and thanks to giving true information..

  • naheed khan, Hyderabad

لہسن ڈھیروں امراض سے بچاؤ میں معاون

لہسن ڈھیروں امراض سے بچاؤ میں معاون ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لہسن ڈھیروں امراض سے بچاؤ میں معاون سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔