دانت چمکائے، السر کو روکے ، قوتِ مدافعت پیدا کرے، چھوٹی سی لونگ کے بڑے قیمتی فوائد

برصغیر پاک وہند میں خصوصاً اور پوری دنیا میں عمومی طور پر لونگ کا استعمال خاصا عام ہے، ہمارے اکثر کھانوں میں ثابت گرم مصالحے کا استعمال کیا جاتا ہے یہ کھانوں میں لذت کے ساتھ ساتھ خوشبو اورفائدہ دونوں پہنچاتا ہے۔ اور کسی بھی کھانے میں شاہی ٹچ دینے کے لئے ان ؐمصالحوں کا استعمال لازمی کیا جاتا ہے۔ انڈونیشیا سے لے کر پاکستان تک لونگ کو کئی ادویات اور کھانوں میں مہک اور ذائقے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم اب ماہرین نے اس چھوٹی سی شے کے کئی اہم خواص دریافت کیے ہیں جو انسانوں میں شفا کی وجہ بن سکتے ہیں۔
لونگ کو کئی امراض کے علاج میں ، اس کے علاوہ کئی پروڈکٹ مثلاً ٹوتھ پیسٹ اورسپاری وغیرہ میں بھی اب استعمال کیا جارہا ہے۔۔ دوسری جانب ماہرین نے تحقیق کے بعد لونگ کے درج ذیل طبی فوائد بیان کیے ہیں۔

1۔ وزن میں کمی لانے میں مددگار:

اس میں قدرتی طور پر کیلوریز کم ہوتی ہیں، جو انہیں وزن میں کمی کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ اس میں فائبر کی کافی مقدارموجود ہے، جس سے نظامِ انہظام بہتر ہوتا ہے۔ لونگ مینگنیز کا ایک بھرپورذریعہ ہے، جو کیلشیم اورفاسفورس کے ساتھ ساتھ دماغ کے بہترین افعال اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم معدنیات ہے۔

2۔ بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتی ہے:

وٹامن کے کی کافی مقداراس میں شامل ہے ، اگر چوٹ لگ جائے تو لونگ خون جمانے میں فوری کردار ادا کرتی ہے، جبکہ پوٹاشیم کی موجودگی بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے اور ہائی بلڈ پریشر کو روکنے کے لیے اہم ہے۔

3۔ سرطان کی روک تھام میں مدد کرتی ہے:

لونگ میں موجود طاقتوراینٹی آکسیڈنٹ وٹامن سی، وٹامن ای، یوجینول، فلیوونائڈز اور گیلک ایسڈ، جوہمارے جسم سے نقصان دہ فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں۔ یہ سرطان کے خطرے کو کم کرتا ہے، اور بڑی آنت کے سرطان میں بھی لونگ مؤثر ثابت ہوئی ہے ۔ سرطان تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور لونگ اس عمل کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔

4۔ قوتِ مدافعت بڑھائے:

ماہرین کے مطابق اینٹی آکسیڈنٹس کی جتنی مقدار نصف چمچے لونگ کے پاؤڈر میں ہوتی ہے اس کی مقدار نصف کپ بلیوبیری سے بھی زیادہ ہوتی ہے،یہ جسم کی قوت مدافعت بڑھانے کا باعث بنتا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ صحت مند جلد اور با لوں کی مضبوطی اور خوبصورتی کے لئے بھی بہترین ہے۔

5۔ آنکھوں کی غذائیت کا ذریعہ:

لونگ بیٹا کیروٹین کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جو آپ کی آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ایک اہم غذائیت ہے۔

6۔ دانتوں اور منہ کی صحت:

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ لونگ ہماری دانتوں اور منہ کی صحت کے لئے بہترین ہے اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہمارے دانتوں اور منہ کے جراثیم کا خاتمہ کر کےجلن اور سوزش کو ختم کرتے ہیں۔ ماہرین نے لونگ کی خصوصیات کے والےٹوتھ پیسٹ اورماؤتھ واش کا موازنہ دنیا کے بہترین توتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش سے کیا تو انکشاف ہوا کہ لونگ سے بنی پروڈکٹس دنیا کی مہنگی پروڈکٹس سے زیادہ بہتر ہیں۔

7۔ السرکی روک تھام

لونگ آپ کومعدے کے السر سے بھی بچاتی ہے ۔ السر جسم میں موجود میوکس کی تہوں کے پتلے ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں جو آپ کے پیٹ کی پرت کی حفاظت کرتے ہیں۔ ابتدائی تحقیق سے یہ پتہ چلتا ہے کہ لونگ اس میوکس کو گاڑھا کر سکتی ہے، آپ کے السر ہونے کے خطرے کو کم کرتی ہے اور موجودہ السر کو ٹھیک ہونے میں مدد دیتی ہے۔

Clove Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Clove Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Clove Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5502 Views   |   23 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دانت چمکائے، السر کو روکے ، قوتِ مدافعت پیدا کرے، چھوٹی سی لونگ کے بڑے قیمتی فوائد

دانت چمکائے، السر کو روکے ، قوتِ مدافعت پیدا کرے، چھوٹی سی لونگ کے بڑے قیمتی فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دانت چمکائے، السر کو روکے ، قوتِ مدافعت پیدا کرے، چھوٹی سی لونگ کے بڑے قیمتی فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔