اپنے شوہر کی ایک ہی بیوی ہوں اس لئے۔۔ عمیر جیسوال کی اہلیہ کس بات پر ناراض ہوگئیں؟ مداحوں کو حد یاد دلا دی

Umair Jaswals Wife Nabiha Ask Fans Not To Compare Her With Anyone

"جزاک اللہُ الخیر آپ سب کی دعاؤں کے لیے، یہ ہمارے لیے واقعی قیمتی ہیں۔ میرے شوہر صرف ایک بیوی رکھتے ہیں اور وہ میں ہوں۔ براہِ کرم صبر و تحمل اختیار کریں اور میری کسی سے موازنہ نہ کریں۔ میں کس طرح لباس پہنتی ہوں یا حجاب لیتی ہوں یا نہیں، یہ کسی کا ذاتی معاملہ نہیں۔ میرے شوہر اپنی خوشی آپ سب کے ساتھ بانٹتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی رائے دینے لگے۔ اگر دعا نہیں دے سکتے تو مہربانی کر کے خاموش رہیں۔"

یہ کہنا ہے نبیہا عمیر جیسوال کا جنھوں نے اپنے شوہر کی ڈالی گئی پوسٹ کے نیچے کمنٹ میں مداحوں کو احتیاط کی تاکید کی۔ پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے حال ہی میں اپنی اہلیہ نبیہا کو مداحوں کے سامنے متعارف کرایا ہے۔ یہ جوڑا اپنی زندگی کے خوبصورت لمحے ساتھ گزار رہا ہے۔

عمیر جسوال اور نبیہا کی شادی کی خبر مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنی، تاہم کچھ حلقوں کی بے جا آراء پر نبیہا نے سوشل میڈیا کے ذریعے دو ٹوک موقف اختیار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہی عمیر جسوال کی واحد شریکِ حیات ہیں اور دوسروں کے تبصرے ان کی ذاتی زندگی پر اثرانداز نہیں ہو سکتے۔

یہ صاف اور دلیرانہ بیان نہ صرف ان کی خود اعتمادی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ مشہور شخصیات کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کسی طور مناسب نہیں۔ مداحوں نے بھی نبیہا کی اس وضاحت کو سراہا اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وضح رہے کہ عمیر جیسوال کی سابقہ اہلیہ معروف ماڈل ثنا جاوید تھیں جنھوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے دوسرہ شادی کر لی تھی۔ گزشتہ دنوں عمیر جیسوال کی انسٹاگرام پر اپنی دوسری اہلیہ کا تعارف کروانے پر کئی لوگوں نے ان کا موازنہ ثنا جاوید سے بھی کیا تھا۔

Umair Jaswals Wife Nabiha Ask Fans Not To Compare Her With Anyone

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Umair Jaswals Wife Nabiha Ask Fans Not To Compare Her With Anyone and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Umair Jaswals Wife Nabiha Ask Fans Not To Compare Her With Anyone to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2458 Views   |   02 Oct 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2025)

اپنے شوہر کی ایک ہی بیوی ہوں اس لئے۔۔ عمیر جیسوال کی اہلیہ کس بات پر ناراض ہوگئیں؟ مداحوں کو حد یاد دلا دی

اپنے شوہر کی ایک ہی بیوی ہوں اس لئے۔۔ عمیر جیسوال کی اہلیہ کس بات پر ناراض ہوگئیں؟ مداحوں کو حد یاد دلا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنے شوہر کی ایک ہی بیوی ہوں اس لئے۔۔ عمیر جیسوال کی اہلیہ کس بات پر ناراض ہوگئیں؟ مداحوں کو حد یاد دلا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts