باسی روٹی جو آپ کو طاقت بھی دے اور صحت بھی ۔۔۔ جانیئے اس میں چھپے صحت کے 5 راز اور استعمال کرنے کے آسان طریقے جو کم لوگ جانتے ہیں

خواتین اکثر باسی روٹیوں کو پھینک دیتی ہیں یا پھر جمع کرتی رہتی ہیں اور پھر ایک ساتھ ماہ کے آخر میں ان کو کباڑ میں بیچ دیتی ہیں۔ جوکہ یقیناً رزق ضائع کرنے والی بات ہے۔ اب اگر آپ بھی چاہتی ہیں کہ باسی روٹی کے استعمال سے نہ صرف رزق کو ضائع ہونے سے بچائیں بلکہ صحت اور طاقت بھی حاصل کریں تو جانیئے اس کو استعمال کرنے کے آسان اور مفید طریقے:

استعمال کے 3 طریقے:

٭ دودھ اور باسی روٹی:

دودھ میں باسی روٹی ڈال کر کھانے سے جسم کو بہت طاقت ملتی ہے اور ہڈیوں کی مضبوطی میں بھی مدد ملتی ہے۔ ایک کپ دودھ کو گرم کریں اور اس میں باسی روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر مکس کریں اور اگر آپ کو شوگر نہیں ہے تو اس میں چینی شامل کرلیں اور کھائیں، آپ دیکھیں گے کہ یہ ذائقے دار بھی ہے اور فائدے مند بھی، تو جلدی سے بنا کر کھائیں اور طاقتور بن جائیں۔

٭ ملیدہ اور باسی روٹی:

زچگی کے بعد خواتین کے جسم میں مختلف قسم کی پیچیدگیاں ہو جاتی ہیں جن سے بچنے کے لئے اصلی گھی کے ساتھ باسی روٹی استعمال کرنا ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ تھوڑا سا گھی کرم کریں اور اس میں باسی روٹی کو چُور کر ڈالیں، اور تھوڑا سا دودھ شامل کرلیں، جب دل چاہے اس کو کھائیں یہ بہت فائدہ دے گی۔

٭ باسی روٹی کا حلوہ:

باسی روٹی کا حلوہ کھانے سے جوڑوں کا درد کنٹرول میں آ جاتا ہے اس کو بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک باسی روٹی چار چمچ سوجی، ایک کپ دودھ، آدھا چمچ بیسن اور حسبِ ضرورت چینی۔

طریقہ:

٭ سب سے پہلے سوجی کو بھون لیں پھر اس میں بیسن ڈال کر 5 منٹ تک پکائیں اب روٹی کو بلینڈر میں دودھ کے ساتھ ڈال کر بلینڈ کرلیں اور ان سب چیزوں کو گھی میں بھونیں، 20 منٹ میں زبردست سا روٹی کا حلوہ تیار ہو جائے گا۔
اب صحت کے ساتھ ذائقہ بھی، تو استعمال ضرور کریں اور ہمیں فیس بُک پیج پر کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

By Tehmina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7680 Views   |   08 Aug 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about باسی روٹی جو آپ کو طاقت بھی دے اور صحت بھی ۔۔۔ جانیئے اس میں چھپے صحت کے 5 راز اور استعمال کرنے کے آسان طریقے جو کم لوگ جانتے ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (باسی روٹی جو آپ کو طاقت بھی دے اور صحت بھی ۔۔۔ جانیئے اس میں چھپے صحت کے 5 راز اور استعمال کرنے کے آسان طریقے جو کم لوگ جانتے ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.