ایسا لگتا ہے کل ہی تو گود میں آیا تھا اور آج رب کے پاس چلا گیا۔۔ کیپٹن حیدر عباس نے شہادت سے پہلے گھر فون کر کے کیا کہا تھا؟ بتاتے ہوئے ماں رو پڑیں

“بیٹے کا شہادت سے پہلے فون آیا تھا کہ ماں میں جارہا ہوں۔ میں نے پوچھا کہاں جارہے ہو تو اس نے کہا کہ بلوچستان۔ اس کے بعد میں خاموش ہوگئی۔ کچھ دن بعد بیٹے کی شہادت کی خبر آئی۔ یہ سوچتی ہوں کہ کل تو گود میں آیا تھا آج رب کے پاس چلا گیا۔ وطن اور قوم کے لئے جان دیدی اور اپنے ماں باپ کی پہچان کروائی“

یہ کہنا ہے 21فروری2022 کو بلوچستان میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن حیدر عباس شہید کی والدہ کا جنھوں نے سماء نیوز کے مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی عظیم قربانی کا ذکر کیا۔ جوان بیٹے کی شہادت اور اس کے ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرتے ہوئے بزرگ خاتون رو پڑیں۔

شہید کیپٹن حیدر عباس کی والدہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے تمام بیٹوں کے نام شہداء کے نام پر رکھے اور وہ اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہیں جو اس نے ان کی لاج رکھی اور بیٹے کو شہادت عطا کی۔ بیٹے کے بچپن کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ سے کم سنی میں ہی فوجی بننے کا شوق تھا اور وہ دھیرے دھیرے سنجیدہ مزاج ہوگیا اور پوری توجہ پڑھائی کی جانب مرکوز کردی۔

“جب بیٹے کے جنازے کا وقت تھا تو لوگوں نے کہا کہا کہ میں اس کا چہرہ نہ دیکھوں لیکن میں کیوں نہ دیکھتی جب بچپن سے اسے پال پوس کر بڑا کیا تو اس وقت کیسے نہ دیکھتی۔ میں نے شہید بیٹے کے چہرے کو دیکھ کر کہا میرا حیدر میرا شیر۔۔ یہ الفاظ میرے دل سے نکلے تھے۔ کون سی ماں ہوگی جو اپنے جوان بیٹے کا جنازہ دیکھ کر بھی سوچ کر بول سکتی ہے۔ میرا بیٹا شیر تھا اور اس نے بہادروں کی طرح دشمنوں سے لڑائی کی“

واضح رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے شہید کیپٹن حیدر عباس کے ایک اور بھائی بھی پاک فوج کا حصہ ہیں اور اپنی خدمات ادا کررہے ہیں۔

Captain Haider Abbas Shaheed Mother And Brother Most Emotional Talk

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Captain Haider Abbas Shaheed Mother And Brother Most Emotional Talk and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Captain Haider Abbas Shaheed Mother And Brother Most Emotional Talk to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1371 Views   |   26 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ایسا لگتا ہے کل ہی تو گود میں آیا تھا اور آج رب کے پاس چلا گیا۔۔ کیپٹن حیدر عباس نے شہادت سے پہلے گھر فون کر کے کیا کہا تھا؟ بتاتے ہوئے ماں رو پڑیں

ایسا لگتا ہے کل ہی تو گود میں آیا تھا اور آج رب کے پاس چلا گیا۔۔ کیپٹن حیدر عباس نے شہادت سے پہلے گھر فون کر کے کیا کہا تھا؟ بتاتے ہوئے ماں رو پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایسا لگتا ہے کل ہی تو گود میں آیا تھا اور آج رب کے پاس چلا گیا۔۔ کیپٹن حیدر عباس نے شہادت سے پہلے گھر فون کر کے کیا کہا تھا؟ بتاتے ہوئے ماں رو پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔