آپریشن کا بول کر 3 لاکھ لے لئے۔۔ بچے کی پیدائش کے لئے نمرہ کا آپریشن کیوں کیا گیا؟ جانیں سی سیکن کے نقصانات

“شروع میں ڈاکٹر نے یہی کہا کہ سب نارمل ہے۔ لیکن 8 مہینے بعد اچانک آپریشن کا کہہ دیا۔ سی سیکشن کے لئے 3 لاکھ روپے بھی لے لئے“

یہ کہنا ہے نمرہ کا جو حال ہی میں ایک پیارے سے بیٹے کی ماں بنی ہیں۔ اسد اور نمرہ کا جوڑا سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی مقبول ترین جوڑیوں میں شامل ہے جس کی وجہ ان کی کم عمری کی شادی ہے۔ شادی کے تقریباً ڈھائی سال بعد دونوں والدین تو بن گئے مگر اکثر لوگ نمرہ کے وزن پر تنقید بھی کرتے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ انٹرویوز میں نمرہ نے بتایا کہ کس طرح ڈاکٹر نے شروع سے انھیں نارمل ڈلیوری کا کہتے کہتے آخر میں آپریشن کا کہہ دیا۔ ساتھ یہ بھی کہا کہ بچے اور ماں کی جان کو خطرہ ہے۔

پاکستان میں آپریشن کے ذریعے ڈلیوری کی شرح

اچانک ماں بچے کی جان کو خطرہ بول کر سی سیکشن کروائے جانے والی نمرہ اکیلی لڑکی نہیں بلکہ پاکستان میں تقریباً ہر دوسری حاملہ خاتون کے ساتھ یہی معاملہ ہوتا ہے۔ 2020 کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں آپریشن کے زریعے بچے کی پیدائش کی شرح میں پچھلی ایک دہائی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ 1990 تک یہ شرح 3.2 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 19.6 تک پہنچ گئی ہے۔

سی سیکشن کا خرچہ

ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں سی سیکشن کہ شرح بہت زیادہ ہے۔ دیگر ممالک میں آخری وقت تک نارمل ڈلیوری کے لئے کوشش کی جاتی ہے تا کہ بچے اور ماں کو طبی مسائل کا سامنا کم سے کم کرنا پڑے جبکہ پاکستان میں بیشتر ڈاکٹرز پیسے کمانے کے لئے حاملہ خواتین اور ان کے گھر والوں کو ڈرا کر آپریشن کے نام پر لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں۔ آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش میں 60 ہزار سے 3 لاکھ کا خرچہ ہوسکتا ہے۔

سی سیکشن کے نقصانات

سی سیکشن پچے کی پیدائش کا ایسا طریقہ ہے جسے ماہرین بحالت مجبوری ہی تجویز کرتے ہیں کیوں کہ اس سے ماں اور بچے دونوں کو خطرناک مسائل لاحق ہوسکتے ہیں جن میں ڈلیوری کے وقت عورت کے جسم سے خون کا بہت زیادہ بہہ اخراج، سوجن، سن کرنے کے لئے لگائے جانے والے انجیکشن کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی میں درد کے علاوہ بچے کو سانس لینے میں تکلیف اور غلطی سے جلد پر کٹ وغیرہ لگنا شامل ہیں۔

Operation Ka Bol Kar 3 Lakh Liye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Operation Ka Bol Kar 3 Lakh Liye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Operation Ka Bol Kar 3 Lakh Liye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   6934 Views   |   04 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آپریشن کا بول کر 3 لاکھ لے لئے۔۔ بچے کی پیدائش کے لئے نمرہ کا آپریشن کیوں کیا گیا؟ جانیں سی سیکن کے نقصانات

آپریشن کا بول کر 3 لاکھ لے لئے۔۔ بچے کی پیدائش کے لئے نمرہ کا آپریشن کیوں کیا گیا؟ جانیں سی سیکن کے نقصانات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپریشن کا بول کر 3 لاکھ لے لئے۔۔ بچے کی پیدائش کے لئے نمرہ کا آپریشن کیوں کیا گیا؟ جانیں سی سیکن کے نقصانات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔