پانی میں سے بار بار بُو آتی ہے تو جانیئے پانی کے ٹینک کو صاف کرنے کا وہ طریقہ جو بڑے ٹینکوں کو صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

اکثر لوگوں کے پانی کا ٹینک آئے دن گندہ ہو جاتا ہے اور پانی میں بدبو آنے لگتی ہے اور پانی پیتے وقت متلی/قے محسوس ہوتی ہے، کچھ لوگوں کے ہاں تو کھارے پانی کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے، مگر بعض اوقات ٹینک کے گندہ ہونے یا مٹی اور کائی جمنے کی وجہ سے بدبو آتی ہے، ایسے میں اس کو صاف کرنے کے کچھ ایسے طریقے ہم آپکو بتانے جا رہے ہیں جو ٹینک کی صفائی کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں اور کائی لگنے سے بھی بچائیں گے۔

کمرشل طریقہ:

کمرشل سکیل پر تو پانی میں کلورین اور ہلکا کلورین کیمیکل ڈالا جاتا ہے تاکہ زیادہ پانی کم وقت میں صاف ہو جائے اور قابلِ استعمال بنایا جاسکے، لیکن چونکہ پانی کا ٹینک پانی کو محفوظ کرنے کا بھی ایک ذریعہ ہے اور اس کو مٹی سے بچانا بھی ایک اہم کام ہے تاکہ اندر ٹینک کی نچلی تہہ پر کائی نہ جمے تو اس کے لئے بلیک شیڈز بالز بازار میں لتی ہیں جو بڑے بڑے پانی کے ذخیروں اور ٹینکوں کو صاف کرنے اور پانی کو محفوظ بنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ ہائی کثافت بالز ہوتی ہیں جو 10 انچ قطر پر مُحیط ہوتی ہیں، ان کو آبی بخارات کو بننے سے روکنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ پانی بخارات بن کر نہ اُڑے یوں پانی کی بچت بھی ہوتی ہے اور چونکہ ان میں پولی تھین ہوتا ہے وہ اپنے کیمیکلز کی وجہ سے کلورین کا اخراج کرتا ہے یوں پانی کا ٹینک بالکل صاف رہتا ہے۔

گھریلو طریقہ:

٭ گھر کے ٹینک میں موجود پانی کو صاف بنانے کے لئے اس میں پھٹکری ڈال کر چھوڑ دیں۔ اس سے نیچے بیٹھ جاتی ہے اور پانی صاف ہو جاتا ہے۔ عموماً گھروں میں یہی فارمولا استعمال کیا جاتا ہے جوکہ بہت کارآمد ہے۔

٭ اگر پانی زیادہ گندہ ہے یا ٹینک کی گہرائی زیادہ ہے تو اس میں پھٹکری کے ساتھ آپ کیلشیئم بائی کاربونیٹ نامی کیمیکل بازار سے خرید کر ڈال دیں، اس سے پانی بالکل صاف ہو جاتا ہے اور پینے میں بھی ذائقہ خراب نہیں ہوتا۔

٭ پانی کو صاف کرنے کے لئے کسی بھی کیمیکل کی دکان سے آپ سلفر پاؤڈر خرید کر بھی پانی میں ڈال سکتے ہیں اور ساتھ ہی کلورین کے چند قطرے، یہ دونوں کیمیکل ایک صاف محلول بناتے ہیں جس سے پانی میں موجود گندگی کے اثرات زائل ہو جاتے ہیں اور پانی پینے کے لئے فائدے مند ہو جاتا ہے۔

٭ یہاں ایک اور بات آپ کو بتاد یں کہ کھارے پانی کو صاف تو بنایا جاسکتا ہے لیکن میٹھا نہیں کیا جاسکتا، اس لئے ٹینک میں یا پانی کے گیلن اور بوتلوں میں پوٹاش ایلم ضرور ڈالیئے یہ بھی پھٹکری کی ایک قسم ہے اور 50 روپے میں آسانی سے مل جاتی ہے۔

By Shaheen  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3777 Views   |   04 Aug 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پانی میں سے بار بار بُو آتی ہے تو جانیئے پانی کے ٹینک کو صاف کرنے کا وہ طریقہ جو بڑے ٹینکوں کو صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پانی میں سے بار بار بُو آتی ہے تو جانیئے پانی کے ٹینک کو صاف کرنے کا وہ طریقہ جو بڑے ٹینکوں کو صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.