بڑی آنتوں کا صحت مند ہونا بے حد ضروری ہے مگر کیسے؟ جانیں آنتوں کی صحت کے لئے دہی کے فوائد اور اسے استعمال کرنے کے چند طریقے

آپ کی آنتوں کی صحت آپ کے جسم کی مختلف کارکردگی سے جُڑی ہوتی ہے، آنتوں کی کارکردگی میں خلل کی وجہ سے ہمیں کئی قسم کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے جن میں معدے کے مسائل، بے خوابی، موٹاپا اور جلد کے مختلف امراض شامل ہیں، اس کے لئے اپنی غذا میں پروبائیوٹکس کا استعمال آپ کی آنتوں میں صحت مند بیکٹیریا کی افزائش میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اپنی غذا میں پروبائیوٹکس کا اضافہ کرنے کے لئے دہی سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہو سکتی کیونکہ دہی میں بھرپور صحت مند بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو آپ کی آنتوں کی صحت کے لئے بہترین ہیں۔
دہی کو آنتوں کی صحت کے ساتھ ساتھ وزن کی کمی کے لئے استعمال کرنا بھی مفید ہے، اگر آپ کو کھانے کے وقت سے پہلے بھوک لگے تو اس وقت دہی کا استعمال آپ کے لئے بہترین ہے کیونکہ اس میں کیلوریز بہت کم جبکہ پروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے، دہی کیلشیم حاصل کرنے کا بھی ایک اچھا زریعہ ہے تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی آنتیں صحت مند رہیں اور آپ کا وزن بھی کم ہو تو بس پھر دہی کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں۔

دہی کو غذا کو شامل کرنے کے مختلف طریقے

• رائتہ

آپ دہی کو سب سے آسان اور سب سے سادہ طریقے سے رائتہ بنا کر استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ رائتہ مختلف طریقوں سے بنایا جاتا ہے اس لئے آپ کو جو طریقہ آسان لگے آپ وہ اپنا لیں، آپ رائتے میں مختلف موسمی سبزیوں کو شامل کر کے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

• ڈپ ساس

آپ مختلف سبزیوں اور پھلوں کے ساتھ دہی کو مکس کرکے یا پھر اس میں سبزیاں اور پھل ڈپ کر کے بھی اس کا استعمال کر سکتے ہیں، ساتھ ہی اس میں کچھ ہرے پتوں والی سبزیاں شامل کر لیں تو کیا ہی بات ہے یہ تو آپ کی بے وقت کی بھوک مٹانے اور آپ کا وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ آنتوں کی صحت کے لئے بھی بہترین غذا بن جائے گا۔

• گری دار میوے اور دہی

آپ دہی میں اپنی مرضی اور پسند کے میوے ملا کر اس کا زائقہ اور غذائیت دونوں بڑھا سکتے ہیں، بس جو بھی گری دار میوہ جیسے بادام، اخروٹ، پستہ، کاجو یا کوئی اور دہی میں شامل کریں اور اس کے ساتھ مزے سے کھائیں تاکہ ہو جائیں آپ کی آنتوں کی صحت بحال اور بن جائیں آپ صحت مند و توانا۔

• دہی اسموتھی

آپ دہی کی اسموتھی بھی بنا سکتے ہیں جیسے آم، کیلا یا پھر اس میں کوئی بھی پھل شامل کر کے گرینڈ کر لیں بس تیار ہے غذائیت سے بھرپور دہی والی اسموتھی مگر اس کا استعمال صبح سویرے ناشتے میں کریں۔

• بٹر ملک

دہی کو استعمال کرنے کا یہ طریقہ دیسی ہے اور اس کا استعمال صدیوں سے یہاں رائج ہے، بس دہی میں دودھ ملائیں اور مزیدار ٹھنڈی ٹھنڈی لسی بنائیں، پھر دیکھیں آنتوں کا مسئلہ ہو یا معدے کی گرمی سب ختم ہو جائے گی تو پھر اگر اپنی آنتوں کی صحت برقرار رکھنی ہو یا وزن کم کرنا ہو آج ہی سے دہی کا استعمال شروع کر دیں۔

Bari Anton Ki Sehat Ke Liye Dahi Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bari Anton Ki Sehat Ke Liye Dahi Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bari Anton Ki Sehat Ke Liye Dahi Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4701 Views   |   18 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

بڑی آنتوں کا صحت مند ہونا بے حد ضروری ہے مگر کیسے؟ جانیں آنتوں کی صحت کے لئے دہی کے فوائد اور اسے استعمال کرنے کے چند طریقے

بڑی آنتوں کا صحت مند ہونا بے حد ضروری ہے مگر کیسے؟ جانیں آنتوں کی صحت کے لئے دہی کے فوائد اور اسے استعمال کرنے کے چند طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑی آنتوں کا صحت مند ہونا بے حد ضروری ہے مگر کیسے؟ جانیں آنتوں کی صحت کے لئے دہی کے فوائد اور اسے استعمال کرنے کے چند طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔