کیا آپ کے سر میں بھی اکثر درد رہتا ہے اس کے علاج کے لئے آزمائیں یہ دس طریقے اور فوری نجات پائیں

بیماری کوئی بھی ہو انسان بے حال ہوجاتا ہے لیکن سر کا درد جب بھی ہوتا ہے بندہ کسی کام کا نہیں رہتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دماغ سے قریب کسی جگہ پر بھی درد ہوگا دماغ اسے زیادہ محسوس کرے گا۔سر درد کی کئی وجہ ہو سکتی ہیں متوازن غذا کا نہ ہونا، نیند نہ لینااوراسٹریس وغیرہ شامل ہیں۔لوگوں کی بڑی تعداد اس ضمن میں کئی طرح کی ادویات استعمال کرتی ہیں جو اکثرو بیشتر جسم کو مزید بیمار کر دیتی ہیں۔اس کے بر عکس سردرد سے نجات کے لئے چند گھریلوٹوٹکے بے حد کار آمد سمجھے جاتے ہیں وہ کیا ہیں آئیے جانتے ہیں۔

پانی کی کمی نہ ہونے دیں

سر درد اور مائیگرین کی ایک عام وجہ جسم میں پانی کی کمی ہے۔ جسم میں پانی کا تناسب جتنا بہتر ہوگا انسان سر دردسمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ اس کے لئے پانی،تازہ پھلوں کے رس اور ایسے پھل اور سبزیوں کو اپنی خوراک میں شامل رکھیں جن میں پانی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جبکہ ساتھ کیفین سے بھرے مشروبات سے پرہیز کریں جیسے چائے اور کافی جو جسم میں پانی کی کمی کا سبب بنتے ہیں۔

متوازن غذلیں

ہمارے جسم کو تما م منرلز اور وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ان میں کسی کی بھی کمی جسم کی صحت کو متاثر کرتی ہے اسی میں سر درد بھی شامل ہے۔کوشش کریں کہ وقت پر کھانا کھائیں یا کھانے کے لئے کوئی وقت مقرر کر لیں اس سے انحراف نہیں کریں کھانا دیر سے لینے سے بھی سر درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔ہمارے دماغ کو اپنے افعال بہتر انجام دینے کے لئے گلوکوس کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی عدم موجودگی ہائپوگلیکیمیا کو جنم دیتی ہے جو سر درد کی وجہ بنتا ہے۔ اس لئے وقت پر صحت غذالیں۔

بھر پور نیند لیں

ایک اور کار آمد طریقہ سردرد سے نجات کے لئے رات میں سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لینا۔نیند کی کمی صحت مند طرز زندگی کو بری طرح متاثر کرتی ہے اور کئی بیماریوں کا سبب بھی بنتی ہے۔نیند کی کمی سے اسٹریس بڑھتا ہے جو دماغ پر بوجھ ڈالتا ہے۔یہ سر درد کا باعث بنتا ہے۔

اسٹریس ہو تو آرام کریں

جب آپ کو تھکن محسوس ہوکسی کام کے لئے ہمت نہ رہے اور اسٹریس بڑھ جائے تو کچھ دیر کے لئے آنکھیں بند کر کے آرام کریں،اس سے آپ کے جسم سے تناؤ اور دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اس طرح سر درد سے بھی نجات ملے گی۔سردرد کی صورت میں ہر طرح کی ورزش سے گریز کریں۔

سر کا مساج کریں

سر کا مساج افاقہ دیتا ہے مگر اسے نرم ہاتھوں سے کریں،درد کے مقام پر انگلیوں اور انگوٹھے کی مدد سے ہلکا سا دباؤ ڈالیں۔سر کے مساج سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔

نیم گرم پانی سے غسل کریں

سردرد کے علاج کا ایک اور موئثر طریقہ گرم پانی سے نہانا ہے اس سے گردن اور کمر کے پٹھوں کا تناؤ کم ہوگا خون کی گردش کو بہتر ہوگی جس سے درد میں کمی آئے گی۔

مسکرائیں

سردرد اصل میں اسٹریس اور تناؤ کی وجہ سے ہوتا ہے اگر ہلکا اور معمولی سردر د ہے تو صرف مسکرانا اورہنسنا ہی اس کا علاج ہوسکتا ہے۔اچھا محسوس کریں!ہارمونزآپ کے دماغ میں موجود کیمیکل کو خارج کریں گے جو سردرد کے علاج میں مددگار ثابت ہونگے۔

چائے یا کافی پی لیں

ایسا مشروب جس میں کیفین موجود ہو جیسے چائے یا کافی سر درد میں سکون فراہم کرتا ہے،کیفین مزاج کو بہتر بناتی ہے،اور انسان کو چاک و چوبند کر دیتی ہے،یہ سب سر درد کی علامات پر مثبت اثر ڈالتی ہیں۔

سانس کی ورزش کریں

یہ طریقہ کار اسٹریس اور تناؤ کو دور کرنے کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔اور یہ مشق اگر تازہ ہوا میں کی جائے تو یہ صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے موئثر طریقوں میں سے ایک ہے۔

دماغ پر دباؤ والی صورتحال سے دور رہیں

اگر آپ کسی ایسی صورتحال سے گزر رہیں ہیں جس سے ذہن پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور یہ سر درد کا باعث بن رہا ہے تو اپنی توجہ ہٹانے کی کوشش کریں اور کسی ایسی چیز کا تصور کریں جو جسم اور دماغ کو سکون بخشے۔

Kia Ap Ke Sir Main Bhi Dard Rehta Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kia Ap Ke Sir Main Bhi Dard Rehta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Ap Ke Sir Main Bhi Dard Rehta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4286 Views   |   15 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 April 2024)

کیا آپ کے سر میں بھی اکثر درد رہتا ہے اس کے علاج کے لئے آزمائیں یہ دس طریقے اور فوری نجات پائیں

کیا آپ کے سر میں بھی اکثر درد رہتا ہے اس کے علاج کے لئے آزمائیں یہ دس طریقے اور فوری نجات پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کے سر میں بھی اکثر درد رہتا ہے اس کے علاج کے لئے آزمائیں یہ دس طریقے اور فوری نجات پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔