قتل کی نہ تو مذہب میں کوئی گنجائش ہوتی ہے اور نہ ہیں قانون میں۔ رئیس قتل کیس میں مزید تفتیش اس وقت جاری ہے اور میاں بیوی ملزمان اس وقت لاہور پولیس کی تحویل میں ہیں۔
اینکر و یوٹیوبر فرح اقرار نے ایک اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے رئیس قتل کیس کے تفتیشی انچارج سے تفصیلی گفتگو کی۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ رئیس آمنہ کو فون کالز اور ویڈیو کالز کیا کرتا تھا، جس کا پتہ اس کے شوہر کو چلا تو اس نے پہلے اسے ایک سے دو بار سمجھایا اور اس کے باوجود وہ فون کالز کرنے سے باز نہیں آیا تو اسے جان سے مار دیا۔
تفتیشی افسر رانا سہیل نے فرح اقرار کو بتایا کہ ہماری ٹیم نے مختلف تھانوں میں مقتول کی لاش کی تصویر بھجوا دی اور ای میل کردی کہ کسی لڑکے کے لاپتہ ہونے کی خبر ہو تو وہ فوری ہمیں اطلاع دیں۔ رئیس کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے۔
لاہور کے فیصل ٹاؤن تھانے سے ہمیں جواب موصول ہوا کہ شہر سے ایک لڑکے کے گمشدہ کی ایف آئی آر ہمارے پاس آئی ہے جس کے بعد ہم نے تفتیش کا آغاز کیا۔
انہوں نے بتایا کہ رئیس کے اہلخانہ کو اسپتال لے کر جاتے ہیں تو وہ شناخت کرلیتے ہیں کہ یہ رئیس کی لاش ہے۔ مقتول کے بھائی نے بتایا کہ میرا بھائی ڈیلیوری بوائے ہے جو ڈیلیوری کے لیے گیا تھا جس کے بعد وہ واپس گھر نہیں آیا۔ اس کا موبائل بند ہوگیا تھا اور رابطہ نہیں ہوا۔
تفتیشی انچارج رانا سہیل نے مزید کیا نئے انکشافات کیے دیکھئے نیچے دی گئی ویڈیو میں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Interview Of Investigation Incharge Of Delivery Boy Case and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Interview Of Investigation Incharge Of Delivery Boy Case to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.