نس دَب جائے تو 8 کارآمد ٹپس آزمائیں٬ منٹوں میں آرام

اگر آپ کی کوئی نس دب جائے تو جسم بہت زیادہ کمزوری کا شکار ہونے کے ساتھ اعضاء سُن ہوجاتے ہیں اور کام کاج میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔اکثر کیسوں میں ایسا ہوتا ہے کہ دبی ہوئی نس کچھ دنوں یا ہفتوں میں خودبخو ٹھیک ہوجاتی ہے لیکن اگر ایسا نہ ہوتو معاملہ پیچیدہ ہوجاتا ہے اور نوبت سرجری تک پہنچ جاتی ہے۔ایسی صورت میں معالج کئی طرح کے ٹیسٹ بھی رواتے ہیں جس میں کثیر رقم خرچ ہونے کے ساتھ دماغی کوفت بھی ہونے لگتی ہے۔آپ چاہیں تو اس مشکل سے نجات کے لئے ذیل میں دئیے گئے قدرتی طریقے بھی آزماسکتے ہیں۔

بہت زیادہ آرام کریں
اگر آپ بھی ایسی صورتحال سے دوچار ہوں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو بہت زیادہ آرام کرنا ہے اور رات کو پرسکون نیند لینی ہے۔آرام کا دورانیہ دو سے تین دن ہوسکتا ہے اور اگر درد ٹھیک نہ ہو تومزید آرام کیا جاسکتا ہے۔

آلو کے قتلے
آپ کو چاہیے کہ متاثرہ جگہ پر آلو کاٹ کر لگائیں، جب یہ خشک ہوجائے تو اسے اتار دیں اور آرام کریں۔

سرد اور گرم پٹیاں
آپ چاہیں تو اس مشکل سے نجات کے لئے سرد اور گرم پٹیاں لگاسکتے ہیں۔ایک پٹی کو گرم پانی میں ڈال کر متاثرہ جگہ 15منٹ تک رکھیں اور پھر 15منٹ انتظار کے بعد ٹھنڈی پٹی یا برف سے ٹکور کریں۔یہ عمل دن میں دوبار کیا جاسکتا ہے۔

ہلکی پھلکی ورزش
اگر آپ کی گردن میں یہ مسئلہ درپیش ہے تو اپنی گردن کو آرام سے دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں گھمائیں۔اگر یہ مسئلہ کندھے میں ہو تو آہستہ سے کندھوں کو جھاڑیں،کمر کے نچلے حصے میں اس درد کی صورت میں زمین پرچت لیٹ جائیں اور گھٹنوں کو تھوڑا سا اوپر اٹھائیں۔

ہلکا مساج
زیتون کے تیل کو تھوڑا سا گرم کریں اور متاثرہ جگہ پر اس کا ہلکا مساج کریں، یہ مساج وقفے وقفے سے دہرائیں۔

شہد اور دار چینی
ان دونوں اجزاء کو برابر مقدار ملا کرایک مرہم بنالیں اور اسے درد والی جگہ پر لگائیں،یہ دونوں چیزیں سوزش میں تیزی سے آرام دیتی ہیں۔

خوراک میں یہ کھائیں
آپ کو چاہیے کہ ایسی غذائیں کھائیں جس سے سوزش کم ہو۔اپنے کھانوں میں براکلی،لہسن اور ہلدی کی مقدار بڑھا دیں کہ یہ سوزش میں کمی کرتی ہیں۔

ادرک والی چائے
ادرک کے ایک ٹکڑے کو گرم پانی میں کچھ منٹوں کے لئے بھگو دیں اور پھر اس پانی کو پی لیں۔ادرک والی چائے بھی اس تکلیف کو کم کرنے میں کافی مددگار ہوگی۔

Nas Dab Jane Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nas Dab Jane Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nas Dab Jane Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   27561 Views   |   04 Apr 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

نس دَب جائے تو 8 کارآمد ٹپس آزمائیں٬ منٹوں میں آرام

نس دَب جائے تو 8 کارآمد ٹپس آزمائیں٬ منٹوں میں آرام ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نس دَب جائے تو 8 کارآمد ٹپس آزمائیں٬ منٹوں میں آرام سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔