Pyaz Se 2 Masail Ka Hal

صحت کے دومسائل جنہیں آپ پیاز صرف اپنے جسم پر رکھ کر ہی حل کرسکتے ہیں

کھانے کے ذائقے اور لطف کے لئے پیاز جزولازم کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اگر اسے صحت بخش ترین غذاؤں میں سے ایک کہاجائے تو یہ بھی بے جا نہ ہوگا ۔ یہ قدرت کی جانب سے عطا کیا گیا اینٹی بائیوٹک ہے جو کئی طرح کی بیماریوں کے خلاف انسانی جسم میں مدافعت پیداکرتا ہے ۔ اس میں پائی جانے والی سلفر اس کے جراثیم کش اور اینٹی بائیوٹک فوائد کی بنیادی وجہ ہے ۔

کویرے سیٹن جیسے اینٹی آکسیڈنٹ بھی اس میں بکثرت پائے جاتے ہیں ۔ یہ سانس کی بیماریوں ، ذیابیطس، جوڑوں کے درد ، دل کی بیماری اور کولیسٹرول جیسی بیماریوں میں بھی مفید ہے ۔

پیاز کا ایک اہم فائدہ اس وقت دیکھا جا سکتا ہے جب بد قسمتی سے آپ کو شہد کی مکھی یا بھڑکاٹ لے ۔ اس کا درد ناقابل برداشت محسوس ہوتا ہے ایسی صورت میں سب سے پہلے توڈنک نکالیں اور اس کے بعد متاثرہ جگہ پر پیاز کا ٹکرا رگڑیں ۔ جلدہی درد اور سوجن دونوں غائب ہوجائیں گی ۔

اگر بخار کی شدت ہوتو جرابین پہن کر ان میں کٹے پیاز کے ٹکڑے ڈال لیں ، بخار کی شدت میں افاقہ محسوس ہوگا ۔ انسانی جسم میں بہت سے فاسد مادے پیدا ہوجاتے ہیں جو کئی طرح کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ۔ پیاز کا باقاعدگی سے استعمال جسم کو ان فاسد اور زہریلے مادوں سے قدرتی طور پر پاک کرتا رہتا ہے ۔

اگر کانوں میں میل جمع ہونے کی وجہ سے یہ بند محسوس ہونے لگیں تو پیاز کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا کاٹ کر اسے کپڑے میں لپیٹ کر سوتے وقت کان کے اندر رکھیں اور صبح اسے نکال لیں ۔ یہ کان میں جمی ہوئی میل کو نرم کرکے خارج ہونے میں مدد دے گا ۔

Onion, a single way out to many problems:

Besides being the main ingredient of every food, onion is called the healthiest vegetable .it is natural antibiotic which serves as cure to many diseases and strengthens immunity system of human body. The presence of antioxidants in it makes it effective medicine for many diseases like diabetes, heart diseases, cholesterol, joint pains etc. Onion Benefits for fever is most beneficial use of it.

It serves as an effective pain reliever in case of a honey bee bite. Rub the onion on the injured area and it will surely work as a very effective pain reliever. Onion Benefits for fever; In case of intense fever, put some pieces of onions in your socks and you will see very visible results.

Put some hot onion in your ear .it will melt all the dirt of your ear and will clear the blockage of your ears

Pyaz Se 2 Masail Ka Hal

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pyaz Se 2 Masail Ka Hal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pyaz Se 2 Masail Ka Hal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8141 Views   |   04 Jan 2018
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

Pyaz Se 2 Masail Ka Hal

Pyaz Se 2 Masail Ka Hal ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Pyaz Se 2 Masail Ka Hal سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔