میرا کیا قصور تھا؟ 42 برس بعد صاحبہ کی باپ سے پہلی ملاقات! باپ بیٹی دونوں رو پڑے، دیکھیں ویڈیو

"جب میں پیدا ہوئی تو آپ نے میری شکل تک نہیں دیکھی. آپ کا دل نہیں کیا کہ آپ اپنی بیٹی کو دیکھیں"

یہ شکوہ ہے صاحبہ کا جو زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملیں. اس موقع پر صاحبہ کے والد امام ربانی گاڑی سے اترے تو صاحبہ فوراً ہی روتے ہوئے ان کے گلے لگ گئیں. صاحبہ نے باپ سے شکایت کرتے ہوئے پوچھا کہ "میرا کیا قصور تھا"

واضح رہے کہ ماضی کی مشہور اداکارہ صاحبہ نے 42 سال میں پہلی بار اپنے سگے باپ سے ملاقات کی. اس حوالے سے یوٹیوب پر وی لاگ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’11 مارچ کو میری زندگی کا ایسا وقت آیا جو میری زندگی میں پہلے کبھی نہیں آیا. اس سال میں زندگی میں پہلی بار فادرز ڈے مناؤں گی"

وی لاگ کے ایک منظر میں امام ربانی صاحبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "تمہارے لیے میری سانسیں بچی ہوئی ہیں، اب تو مجھ سے چلا بھی نہیں جاتا، اللہ نے ملانا تھا۔ میں صرف چاہتا تھا کہ جاتے ہوئے تم سے معافی مانگ لوں، مجھ سے بہت بڑا قصور ہوگیا، اتنی عمر گزر گئی، تم بھی کچھ بولو"

جس کے جواب میں صاحبہ کہتی ہیں کہ کچھ نہیں، آپ مجھے پھر چھوڑ دیں گے"

امام ربانی کا کہنا تھا کہ انہیں گھر میں کوئی داخل نہیں ہونے دیتا تھا تو وہ کیا کرتے، قبر میں ٹانگیں ہیں بوڑھا ہوگیا ہوں"

یاد رہے کہ صاحبہ اداکارہ نشو کی بیٹی ہیں جن کی پہلے شوہر سے بیٹی کی پیدائش سے پہلے ہی طلاق ہوگئی تھی. صاحبہ ایک انٹرویو میں یہ بات کہہ چکی ہیں کہ ان کی پرورش ان کے سوتیلے والد نے کی جو بہت اچھے تھے.

Sahiba Met First Time To His Father

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sahiba Met First Time To His Father and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sahiba Met First Time To His Father to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   57614 Views   |   28 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میرا کیا قصور تھا؟ 42 برس بعد صاحبہ کی باپ سے پہلی ملاقات! باپ بیٹی دونوں رو پڑے، دیکھیں ویڈیو

میرا کیا قصور تھا؟ 42 برس بعد صاحبہ کی باپ سے پہلی ملاقات! باپ بیٹی دونوں رو پڑے، دیکھیں ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرا کیا قصور تھا؟ 42 برس بعد صاحبہ کی باپ سے پہلی ملاقات! باپ بیٹی دونوں رو پڑے، دیکھیں ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔