آپ کے جوڑوں کے درد کی یہ سنگین وجہ بھی ہوسکتی ہے۔۔۔ بند شریانوں کی عام نشانیاں جنہیں ہم نظر انداز کردیتے ہیں

لوگوں میں یہ عام غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ شریانوں کا بلاک ہونا صرف بوڑھے لوگوں کا مسئلہ جب کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ 20 کی عمر کے بعد ہماری شریانوں میں چھوٹے چھوٹے کلوٹس بننا شروع ہوچکے ہوتے ہیں اور ہمارے جسم میں ان کی نشانیاں ظاہر ہونا بھی شروع ہوجاتی ہیں جسے ہم اپنی ناسمجھی میں اگنور کرتے رہتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسی نشانیوں کے بارے میں بتائیں گے جن کی ممکنہ وجہ شریانوں میں رکاوٹ کی بیماری ہوسکتی ہے۔

1- جوڑوں میں درد

چلنے کے دوران درد یا جسم کے مختلف پٹھوں بالخصوص پیر اور بازو میں وقتاً فوقتاً درد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اعضاء میں خون کا بہاؤ معمول کے مطابق نہیں ہے۔ درد کا مقام اس بات کی وضاحت کرسکتا ہے کہ کونسی شریان میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

2- سینے میں درد

سینے کا درد (انجائنا) بھی خون کے بہاؤ میں رکاوٹ کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ درد جکڑن، سینے میں سختی، دباؤ یا جلن کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔ انجائنا کا درد کسی سخت جسمانی مشقت یا جذباتی دباؤ کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ اگر انجائنا کا درد بہت زیادہ ہو تو یہ دل کے دورے کی نشانی بھی ہوسکتا ہے۔

3- سانس لینے میں مشکل

سانس لینے میں رکاوٹ کو لوگ اکثر سنجیدہ مسئلہ نہیں سمجھتے جبکہ یہ شریانوں میں بلاکیج کی واحد علامت بھی ہوسکتی ہے۔ اور اس کے لئے باقاعدہ معالج کو دکھانا بہت ضروری ہے۔

4- کمر میں درد

کمر کا درد ایک سنگین علامت ہے جسے آپ کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔جب جسم کے نچلے حصے میں خون کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے تو کمر کی ہڈی کے اندر موجود ڈسک حساس ہوجاتی ہے اور اسی وجہ سے تکلیف دہ اعصابی درد ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں دس فیصد افراد 20 کی عمر میں ہی اس علامت کا سامنا کرلیتے ہیں۔

5- تھکاؤٹ اور چکر آنا

ہارورڈ ہیلتھ پبلشنگ کے مطابق شریانوں کی بیماری میں تھکاوٹ اور چکر آنا عام علامات ہیں اور یہ علامات خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہیں۔

6- دھندلا نظر آنا

اگر چہرے کی جانب جانے والی شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہوجائے تو وقتی طور پر دھندلا دکھائی دینے لگتا ہے۔ مکمل رکاوٹ فالج کی وجہ بن سکتی ہے اس لئے اس علامت کو نظر انداز کرنا مناسب نہیں۔

7- ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہونا

اکثر لوگ گرم موسم میں بھی ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہنے کی شکایت کرتے ہی جو شریانوں میں بلاکیج کی بہت بڑی علامت ہوسکتی ہے۔ خون کا دوران معمول پر نہ ہونے کی وجہ سے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے محسوس ہونے لگتے ہیں۔ اس بیماری کو پیرفیرل آرٹیریل بیماری (پی اے ڈی) کہتے ہیں اور یہ دل اور دماغ کو متاثر کرسکتی ہے جس سے دل کا دورہ یا فالج کا اثر ہوسکتا ہے۔

Band Sharyano Ki Aam Waja

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Band Sharyano Ki Aam Waja and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Band Sharyano Ki Aam Waja to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Asif  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5019 Views   |   09 Jul 2021
About the Author:

Asif is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Asif is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 January 2025)

آپ کے جوڑوں کے درد کی یہ سنگین وجہ بھی ہوسکتی ہے۔۔۔ بند شریانوں کی عام نشانیاں جنہیں ہم نظر انداز کردیتے ہیں

آپ کے جوڑوں کے درد کی یہ سنگین وجہ بھی ہوسکتی ہے۔۔۔ بند شریانوں کی عام نشانیاں جنہیں ہم نظر انداز کردیتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کے جوڑوں کے درد کی یہ سنگین وجہ بھی ہوسکتی ہے۔۔۔ بند شریانوں کی عام نشانیاں جنہیں ہم نظر انداز کردیتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔