میری شادی جلدی ہوئی اس لئے.. اہلیہ کو پہلی بار کہاں دیکھا تھا؟ جنید نیازی نے نوجوانوں کو شادی کے متعلق دلچسپ مشورہ دے دیا

جنید نیازی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے کم عرصے میں زیادہ جگہ بنا لی ہے. خوبرہ جنید نیازی نہ صرف اداکاری کے شعبے میں نام کما چکے ہیں بلکہ خوشگوار ازدواجی زندگی بھی گزار رہے ہیں.

نجی چینل پر انٹرویو کے دوران جلد شادی کی وجہ پوچھے جانے پر جنید کا کہنا تھا کہ "شادی اپنے وقت پر کر لینی چاہیے اور شادی کیلئے 25 یا 26 سال مناسب عمر ہے، میں نے بھی ٹھیک وقت پر شادی کی. آج کل کے نوجوانوں کو بھی یہی مشورہ گا کہ شادی کے لیے زیادہ کمانے کا نہ سوچیں کیونکہ آنے والی اپنا نصیب خود لے کر آتی ہے"

کچھ عرصہ قبل جنید نیازی اور ان کی صحافی اہلیہ شجیعہ نے ایک انٹرویو میں شرکت کے دوران اپنی شادی کا دلچسپ قصہ بھی سنایا تھا.

شجیعہ نیازی نے بتایا کہ "سسر نے مجھے سب سے پہلے ٹی وی پر دیکھا اور اس کے بعد انہوں نے میرے بارے میں تحقیق کی تو پتا چلا کہ ہم تو آپس میں رشتے دار بھی ہیں اس طرح ہماری شادی کا سلسلہ شروع ہوا“

دوسری جانب اداکار جنید نیازی کہتے ہیں جب میں آسٹریلیا سے پاکستان آیا تو میرے والد نے مجھے شجیعہ کی تصویریں دکھائیں جو میرے لیے کافی حیران کن بات تھی، میں اس وقت اپنی پڑھائی میں مصروف تھا تو میں نے والدین سے کہہ دیا کہ دیکھ لیں۔ لیکن والدین کو لگا کہ میں راضی ہو گیا ہوں تو میری شادی ہی طے کر دی۔ جبکہ اس وقت میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور میں اپنی پڑھائی میں مگن تھا۔

جبکہ شجیعہ نیازی بھی کہتی ہیں کہ اگرچہ ان دونوں کا قبیلہ اور ذات ایک جیسی تھی اور گھر والے بھی ایک دوسرے سے واقف تھے لیکن وہ دونوں ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔

جنید نیازی کا کہنا ہے کہ ان کی شادی اچانک اور بہت جلدی میں ہوئی لیکن اب وہ اور ان کی اہلیہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کی ایک پیاری سی بیٹی بھی ہے جس کا نام ایزا ہے۔

Junaid Niazi Opens Up About His Marriage Experience

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Junaid Niazi Opens Up About His Marriage Experience and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Junaid Niazi Opens Up About His Marriage Experience to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   811 Views   |   12 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

میری شادی جلدی ہوئی اس لئے.. اہلیہ کو پہلی بار کہاں دیکھا تھا؟ جنید نیازی نے نوجوانوں کو شادی کے متعلق دلچسپ مشورہ دے دیا

میری شادی جلدی ہوئی اس لئے.. اہلیہ کو پہلی بار کہاں دیکھا تھا؟ جنید نیازی نے نوجوانوں کو شادی کے متعلق دلچسپ مشورہ دے دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری شادی جلدی ہوئی اس لئے.. اہلیہ کو پہلی بار کہاں دیکھا تھا؟ جنید نیازی نے نوجوانوں کو شادی کے متعلق دلچسپ مشورہ دے دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔