زندگی اس قدر مصروف ہے کہ ہم اپنے لئے وقت ہی نہیں نکال پاتے، خاص طور پر جِلد کا خیال رکھنے کے لئے وقت نکالنا تو بے حد مشکل ہی لگتا ہے، ایسے میں اپنی جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟
اس سوال کا جواب آج کے فوڈز آپ کو دے گا، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ کس طرح چند ٹپس آزما کر آپ بھی گرمیوں کے موسم میں اپنی جلد کا بھرپور خیال رکھ سکتے ہیں۔
تو چلیں پھر فوری جان لیتے ہیں کہ وہ کونسی ٹپس ہیں جن کے حیرت انگیز نتائج دیکھ کر آپ بھی روز ان ٹپس کو فالو کریں گے۔
• خود کو سورج سے بچائیں
اپنی جلد کا خیال رکھنے کا ایک سب سے اہم طریقہ یہ ہے کہ اپنے آپ کو دھوپ سے بچائیں سورج کی شعاعیں آپ کو جھائیوں، داغ دھبوں اور دیگر جلد کے مسائل میں ڈال سکتی ہیں ساتھ ہی ان سے اسکن کینسر لاحق ہونے کے خطرات بھی پیدا ہوتے ہیں۔
• سن بلاک استعمال کریں
خود کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچانا تو اتنا آسان نہیں کیونکہ ہمیں کسی نہ کسی کام کی وجہ سے سورج کا سامنا کرنا ہی بڑتا ہے، اس لئے سن بلاک کا استعمال لازمی کریں اور جسم کے ہر کھُلے حصے کو سن بلاک لگا گر سورج کی سختی سے بچائیں۔
• چھاؤں میں رہیں
صبح دس بجے کے بعد سے شام 4 تک کوشش کریں کہ باہر نہ نکلیں اور اگر نکلنا بھی پڑے تو سورج کا براہ راست سامنا نہ کریں۔
• سکریٹ نہ پیئیں
سگریٹ آپ کی اسکن کو جلد بوڑھا بناتی ہے، ساتھ ہی آپ کے چہرے پر جھائیاں بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ سگریٹ کے استعمال سے ہمارے جسم میں موجود خون کی رگیں سکڑنا شروع ہو جاتی ہیں، اور ہمارے خون کا رنگ بھی تبدیل ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے ہماری جِلد کی رنگت بھی پیلی پڑنے لگتی ہے اور پھر یہ آہستہ آہستہ کالی ہو جاتی ہے، یہ ہونٹوں کو بھی کالا کرتی ہے اور ہمارے چہرے کی خوبصورتی کو ختم کرتی ہے۔
• اپنی جلد کا نرمی سے علاج کریں
نہانے وقت جلد کو کسی اچھے باڈی واش سے دھوئیں چہرے پر بھی ڈاکٹر کا ہدایت کردہ فیس واش استعمال کریں کوئی ایسا صابن نہ استعمال کریں جس میں کیمیکل کی مقدار بہت زیادہ ہو، شیو کرتے ہوئے جلد کا خاص خیال رکھیں، باڈی مساجر سے مساج کریں، نہانے کے بعد اسکن موسچرائزر کا استعمال کریں، جسم کو سر کو چہرے کو کبھی تولیہ سے رگڑیں مت اس سے جلد خراب ہوگی بلکہ آہستہ اور ہلکے ہاتھ سے جسم کو سکھائیں جبکہ کوشش کریں کہ چہرے پر تولیہ کا استعمال نہ کریں۔
• اچھی اور ہلکی غذاؤں کا استعمال کریں
گرمیوں میں جلد کا خیال رکھنے کے لئے ہمیں اپنے کھانے پینے کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہوتا ہے، اگر ہم ٹھنڈی غذاؤں کا استعمال کریں گے تو معدے کو بھی راحت ملے گی اور جلد کے مسائل بھی کم ہوں گے کیونکہ جلد کے مسائل کا براہ راست تعلق معدے کی گرمی سے ہے اس لئے گرمیوں کی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں زیادہ سے زیادہ تازہ پھلوں کا جوس اور ہری سبزیوں کا استعمال کریں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Garmi Ke Mosam Main Jild Ka Khayal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garmi Ke Mosam Main Jild Ka Khayal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.