خشخاش کے 10 حیران کن فائدے جو آپ نہیں جانتے

خشخاش کے بیج سفید اور سیاہ دو قسم کے ہوتے ہیں لیکن عام طور پر سفید بیج زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں۔ پوست کے اندر سے جو نہایت باریک گول بیج نکلتے ہیں انھیں خشخاش کہتے ہیں۔یہ عموماً مختلف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ خصوصاً کوفتے جیسا مشہور سالن تو خشخاش کے بغیر ادھورا سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیسٹری اور ڈبل روٹی کی تیاری میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کھانوں میں استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے طبی فوائد بھی ہیں۔ خشخاش کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جس کے لگانے سے درد جلد ٹھیک ہوجاتا ہے۔
خشخاش میں صحت بخش اجزاء جیسے میگنیشیم، میگنیز، آیوڈین، زنک، تھیامن، فولیٹ، کیلشیم ، آئرن، فاسفورس ، اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اور فائبر پائے جاتے ہیں۔اینٹی انفلیمیشن خصوصیات کے باعث دیگر بیماریوں میں بھی مفید ہے۔

۱۔بھرپور نیند
خشخاش اور تربوز کے بیج ہم وزن لے کر پیس کر رکھ لیں رات سونے سے آدھے گھنٹے پہلے دودھ کے ساتھ ایک چمچ کھالیں ۔

۲۔سوکھی خارش
خشخاش کے پاؤڈر میں چند قطرے لیموں کا رس اور حسب ضرورت پانی ملاکر لگانے سے خارش ٹھیک ہوجاتی ہے۔

۳۔دماغی صحت
خشخاش کا حریرہ دماغی صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔اگر اسے بادام کے ساتھ پیس کر استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

۴۔وزن میں کمی
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ خشخاش میں پائے جاتے ہیں جو وزن کو گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی لئے روزمرہ اس کے استعمال سے آپ وزن میں نمایاں کمی کرسکتے ہیں۔

۵۔گرمی کا سر درد
خشخاش کو پیس کر پانی ملا کر پیسٹ بنا کر پیشانی پر لگائیں تو گرمی سے ہونے والا سردرد دور ہوجاتا ہے۔

۶۔آنکھ اور کان کا درد
خشخاش کو پانی میں پکا کر اس پانی سے سینکائی کرنے سے درد دور ہوجاتا ہے۔

۷۔نزلہ اور کھانسی
خشخاش کو پانی میں پکا کر ایک چٹکی نمک ملا کر جوشاندہ تیار کریں اور ٹھنڈا ہونے پر چھان کر پی لیں۔ نزلہ اور کھانسی ٹھیک ہوجاتی ہے۔

۸۔جوڑوں کا درد
خشخاش جوڑوں کا درد دور کرنے میں مفید ہے اس کا تیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ اگر آپ پین کلر کی جگہ اس کا استعمال کریں تو زیادہ مفید رہتا ہے۔

۹۔خشک جلد
خشک جلد سے نجات کے لئے اگر خشخاش کو پیس کر اس میں دودھ اور شہد یا پھر خالی دہی ملا کر جلد پر لگائیں تو جلد نرم وملائم ہوجاتی ہے۔

۱۰۔سر کی خشکی
سر کی خشکی ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ اس کے باعث بال جھڑنے کا عمل بھی تیز ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے خشخاش کو پیس کر دہی ملا کر اسکیلپ پر لگانے سے سر کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔

Khashkhash Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khashkhash Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khashkhash Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   24837 Views   |   04 Apr 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

خشخاش کے 10 حیران کن فائدے جو آپ نہیں جانتے

خشخاش کے 10 حیران کن فائدے جو آپ نہیں جانتے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خشخاش کے 10 حیران کن فائدے جو آپ نہیں جانتے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔