ادرک صرف کھانا بنانے کے لیے استعمال نہیں ہوتی بلکہ یہ خوبصورتی و صحت کے کئی مسائل میں استعمال ہونے والا ایک عام جُز ہے جسے ہر کوئی کسی نہ کسی طرح استعمال کر رہا ہے۔ ادرک کا پیسٹ بالوں میں لگانے سے بالوں کی صحت بڑھتی ہے اور بال لمبے، گھنے اور مضبوط ہوتے ہیں۔ ادرک ایک اینٹی بیکٹریل جُز ہے جس میں وہ تمام ضروری نمکیات، کیمیکلز، پوٹاشیئم اور معدنیات کا ذخیرہ موجود ہوتا ہے جو انسانی جسم کو کسی نہ کسی تناسب میں مدد دیتا ہے۔
ایشیاء میں رہنے والے تو ادرک کو دوائی کے طور پر کھاتے ہی ہیں لیکن آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ لندن میں بھی اس کو لوگ چبا کر کھاتے ہیں تاکہ دوائیوں کے استعمال سے بچ سکیں۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں نہارمنہ ادرک چبا کر کھانے سے کیا فائدے ہوتے ہیں؟
ادرک چبانے کے فائدے:
٭ معدے کی مضبوطی:
ادرک چبانے سے معدے کے مسائل حل ہوتے ہیں، کھانا بھی جلد ہی ہضم ہوتا ہے اور جسم میں فائبرز کی مقدار بڑھتی ہے جس سے جسم میں فاضل مادوں کا اخراج آسانی سے ہوتا ہے۔٭ جگر کی پتھری:
جگر میں اکثر لوگوں کے پتھری ہو جاتی ہے جس کو ختم کرنے کے لیے لیزر ٹریٹمنٹ ہی واحڈ حل ہے، لیکن اگر آپ ادویات کے ساتھ اس کو چبا کر کھائیں اور رس کو پی لیں تو یہ فائدے مند ہے۔٭ نیند کی کمی:
جن لوگوں کو نیند کی کمی یا بے چینی و گھبراہٹ جیسے مسائل ہوتے ہیں ان کے لیے ادرک بہت فائدے مند ہے۔
٭ جلد کی خوبصورتی:
ادرک چبا کر براہِ راست کھانا اور اس کے اوپر ایک گلاس نیم گرم پانی پی لینا ایک بہترین نسخہ ہے جس سے جلد بھی اچھی ہوتی ہے، بال بھی گھنے ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ایکنی جیسے مسائل کو بھی کم کرنے میں مددگار ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nihar Moun Adrak Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nihar Moun Adrak Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.