ٹماٹو کیچپ کو بالوں میں لگانے کا فائدہ جانتی ہیں؟ کچن میں موجود یہ چیزیں آپ کو بنائیں خوبصورت جانیں 7 ایسی ٹپس جن کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں

جلدی امراض میں مبتلا افراد چاہے وہ خواتین ہوں یا مرد جب بھی کسی ڈٹرماٹولوجسٹ کے پاس جاتے ہیں وہ ان کو ڈھیروں دوائیوں اور کریمز کے ساتھ یہ ضرور کہتے ہیں کہ کھانے پینے میں خیال رکھیں آئلی کھانے فرائڈ کھانے، بازاری کھانے اور پیکڈ کھانوں سے پرہیز کریں، جس کی بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ آپ کے جسم میں موجود ہیئر فولیکلز اور اسکن پگمنٹڈ ہارمونز بازاری فیٹ اور پایئسچرائزڈ فیٹ کی وجہ سے خراب ہونے لگتے ہیں ان میں ہوا کے ساتھ غذائی غبار بھی بھرنے لگتا ہے۔
ایسے میں اگر آپ اپنی ڈائٹ پر دھیان دیں اور کچن میں موجود کھانے پینے کی قدرتی چیزوں پر انحصار رکھیں تو یہ آپ کی جلد کو حسین بنانے میں کامیاب ثابت ہوگا۔
آج کے-فوڈز میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کچن میں موجود چیزوں سے کیسے خوبصورت نظر آسکتے ہیں۔ جانیں تاکہ آپ کے حسن کو بھی کسی کی نظر نہ لگے:

جلد کے لئے:

٭ آلو:

آلو کے دو ٹکڑے کریں اور ایک ٹکڑے کا درمیان والا حصہ چہرے پر دن میں جب بھی وقت ہو اس کو ملیں، جب تک کہ آلو کالا نہ ہو جائے۔ کیونکہ آلو میں پوٹاشیئم ہوتا ہے یہ جلد کے اندر موجود ہر قسم کی اضافی ہوا اور مالیکولی ذرات کو جلانے کا کام کرتا ہے تاکہ جلد نکھر جائے۔

٭ ٹماٹر:

ٹماٹر کاٹ کر اس کو ہاتھوں کی انگلیوں کے پوروں پر مسلیں، گردن کالی ہے تو اس پر رگڑیں یہ قدرتی بلیچ ہے جو آپ کی رنگت کو بھی نکھارتا ہے اور ڈیڈ اسکن سیلز کو بھی ختم کرتا ہے۔

٭ اضآفی آئل:

جو لوگ جلد پر اضآفی آئل کی وجہ سے پریشان ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ روزانہ زیتون کے تیل کو چینی میں مکس کرکے چہرے پر اسکرببنگ کریں اس سے ان کی جلد پر موجود اضافی آئل کنٹرول میں آ جائے گا۔

٭ دودھ اور بیسن:

دودھ اور بیسن کو مکس کرکے چہرے پر لگانے سے اسکن موائسچرائز بھی رہتی ہے اور دھوپ کے اثرات بھی کنٹرول ہو جاتے ہیں۔

دانتوں کے لئے:

٭ سیب:

دانت بھی انسان کی شخصیت کو نکھارنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور دانتوں کو خوبصورت چمکدار بنانے کے لئے آپ سیب کے چھوٹے سے ٹکڑے کو دانتوں پر ملیں اس سے دانتوں میں کیلشیئم بھی پیدا ہوگی اور یہ مضبوط بھی ہو جائیں گے۔

بالوں کے لئے:

٭ ٹماٹو کیچپ:

ٹماٹو کیچپ کو 16 سے 20 منٹ کے لئے بالوں کی جڑوں میں لگا کر مساج کریں اور پھر کسی معیاری شیمپو سے دھولیں، یہ بالوں کو کلورین اور ٹائٹرافینس کی خصوصیات فراہم کرتا ہے جس سے بالوں میں جان بھی آ جاتی ہے اور یہ مردار نہیں ہوتے ہیں۔

ناخنوں کے لئے:

٭ ادرک لہسن:

خواتین کو ناخن بڑھانے کا بہت شوق ہوتا ہے، ان کو چاہیئے کہ ناخنوں پر روزانہ ایک مرتبہ ادرک لہسن کا پیسٹ لگائیں اور 10 منٹ دھو لیں، اس سے ناخن جلدی بڑھتے ہیں اور مضبوط بھی رہتے ہیں۔

Balon Mein Tomato Ketchup Lagany Ke Ye Fawaid Janty Hain

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Balon Mein Tomato Ketchup Lagany Ke Ye Fawaid Janty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Mein Tomato Ketchup Lagany Ke Ye Fawaid Janty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2762 Views   |   30 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2024)

ٹماٹو کیچپ کو بالوں میں لگانے کا فائدہ جانتی ہیں؟ کچن میں موجود یہ چیزیں آپ کو بنائیں خوبصورت جانیں 7 ایسی ٹپس جن کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں

ٹماٹو کیچپ کو بالوں میں لگانے کا فائدہ جانتی ہیں؟ کچن میں موجود یہ چیزیں آپ کو بنائیں خوبصورت جانیں 7 ایسی ٹپس جن کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹماٹو کیچپ کو بالوں میں لگانے کا فائدہ جانتی ہیں؟ کچن میں موجود یہ چیزیں آپ کو بنائیں خوبصورت جانیں 7 ایسی ٹپس جن کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔