لاکھوں لوگ بھوکے مرتے ہیں لیکن ۔۔ پاکستانی ایک سال میں کتنا کھانا ضائع کرتے ہیں؟ حقیقت جان کر آپ بھی افسوس میں پڑ جائیں گے

وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 4 ارب ڈالر کی خوراک ضائع ہوتی ہے۔ پاکستان دنیا کے 121 غریب ممالک میں سے 99 ویں نمبر پر آتا ہے۔ مگر اس غریب ملک میں بھی سالانہ 4 ارب روپے کا کھانا ضائع کیا جاتا ہے۔

پاکستانی عوام سالانہ 19.6 ملین ٹن خوراک ضائع کر دیتے ہیں، جو ملکی پیداوار کا تقریباً 26 فیصد ہے۔ ایک پاکستانی گھرانہ اوسطاً اپنی ماہانہ آمدن کا 50.8 فیصد خوراک پر خرچ کرنے پر مجبور ہے۔پاکستان کی 36.9 فیصد آبادی خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہے، مجموعی آبادی کا ساڑھے 20 فیصد جبکہ 5 سال سے کم عمر کے 18 فیصد بچوں کو شدید غذائی کمی کا سامنا ہے۔ جبکہ 5 برس سے کم عمر کے تقریباً 40 فیصد بچوں میں تو 29 فیصد تک وزن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ضائع ہونے والا کھانا کیا ہے؟

ضائع کیے جانے والے کھانے میں تیار شدہ کھانا یعنی بچا ہوا کھانا تقریباً 1 ارب کے برابر روپیوں کا ضائع کیا جاتا ہے جو عموماً شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے علاوہ ریسٹورنٹس میں کھایا جانے والا کھانا ہوتا ہے۔ غیر تیار شدہ کھانے میں سبزیاں اور پھل ہیں جن کی سالانہ قیمت 3 ارب سے بھی زیادہ ہے، یعنی ہم غذائی اجناس اور تمام تر ضروری وٹامنز و منرلز اور معدنیات سے بھرپور قدرتی کھانے کو ضائع کردیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک میں کھانے کی پیداوار میں کمی اور غربت میں اضافہ مزید بڑھ رہا ہے۔

اسباب یا وجہ؟

کھانا ضائع ہونے کی وجہ صرف عام عوام نہیں بلکہ ہمارے ملک کے حکمران بھی ہیں جو زخیرہ اندوزوں کو منع نہیں کرتے اور اپنے مقصد کی خاطر مال ضائع کروا دیتے ہیں۔

Salana Kitna Khana Zaya Hota Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Salana Kitna Khana Zaya Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Salana Kitna Khana Zaya Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hmaira  |   In News  |   0 Comments   |   1148 Views   |   02 May 2023
About the Author:

Hmaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hmaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

لاکھوں لوگ بھوکے مرتے ہیں لیکن ۔۔ پاکستانی ایک سال میں کتنا کھانا ضائع کرتے ہیں؟ حقیقت جان کر آپ بھی افسوس میں پڑ جائیں گے

لاکھوں لوگ بھوکے مرتے ہیں لیکن ۔۔ پاکستانی ایک سال میں کتنا کھانا ضائع کرتے ہیں؟ حقیقت جان کر آپ بھی افسوس میں پڑ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لاکھوں لوگ بھوکے مرتے ہیں لیکن ۔۔ پاکستانی ایک سال میں کتنا کھانا ضائع کرتے ہیں؟ حقیقت جان کر آپ بھی افسوس میں پڑ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔