خدا کا واسطہ اپنے بچوں کو ہرگز ڈائپر نہ پہنائیں ۔۔ جانیں دن رات ڈائپر سے بچوں کی صحت کو کون سے خطرات لاحق ہیں؟ ماؤں کے لیئے اہم معلومات

ہمارے یہاں زیادہ تر گھروں میں بچوں کو پہنائے جانے والے ڈائپر ایک مانوس پروڈکٹ ہے۔ جو نوزائیدہ اور چھوٹے بچے روزانہ کی بنیاد پر اور طویل عرصے تک پہنتے ہیں۔ ڈائپر بچوں کی زندگی کے پہلے کئی مہینوں سے لے کر سالوں کے درمیان پہنائے جاتے ہیں۔ جب تک کہ بچہ باتھ روم جانے یا بتانے کے قابل نہ ہوجائے۔

بدقسمتی سے اور شاید بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن طور پر، ایک ایسی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں فرانس کی وزارت صحت نے بچوں کے ڈائپرز میں خطرناک کیمیکل "گلائی فاسیٹ" کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے جس سے بچے جلد کے کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈائپر میں بہت سے ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو انسانی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی صحت کی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ، بچوں کے ڈائپرز کا تجزیہ مقامی اور عالمی سطح کی لیبارٹری پر کیا گیا جس سے ڈائپرز میں خطرناک کیمیکل کی موجودگی کے بارے میں معلوم چلا ہے۔ اس کیمیکل سے بچوں کی جانوں کو تو خطرہ لاحق نہیں لیکن یہ کیمیکل بچوں کی جلد کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

بچوں کی صحت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فرانس حکومت کی جانب سے ڈائپرز بنانے والی کمپنیوں کو خطرناک کیمیکل کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دے دیا ہے۔ اور کہا گیا کہ ڈائپرز میں خوشبو کے لیے بھی کچھ کیمیکلز ڈالے جاتے ہیں جنہیں فوری طور پر بند کیا جائے، جب کہ غیر شعوری طور پر شامل ہونے والے کیمیکل کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔

اسلیئے اب آپ بھی اپنے بچوں کو پورا دن ڈائپر پہنا کر مت چھوڑیں بلکہ چند گھنٹوں میں تبدیل کرتے رہیں۔ یا اگر مناسب ہو تو گھر میں نیپکن کا ستعمال کریں، کیونکہ اس سے بچہ پرسکون رہے گا اور انفیکشن اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بھی نہیں ہوگا۔ آپ کی زرا سی محنت بچے کی صحت کیلیئے ضروری ہے۔

Baccho Ko Diaper Pehnana Chahiye Ya Nahi

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Baccho Ko Diaper Pehnana Chahiye Ya Nahi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baccho Ko Diaper Pehnana Chahiye Ya Nahi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3609 Views   |   11 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

خدا کا واسطہ اپنے بچوں کو ہرگز ڈائپر نہ پہنائیں ۔۔ جانیں دن رات ڈائپر سے بچوں کی صحت کو کون سے خطرات لاحق ہیں؟ ماؤں کے لیئے اہم معلومات

خدا کا واسطہ اپنے بچوں کو ہرگز ڈائپر نہ پہنائیں ۔۔ جانیں دن رات ڈائپر سے بچوں کی صحت کو کون سے خطرات لاحق ہیں؟ ماؤں کے لیئے اہم معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خدا کا واسطہ اپنے بچوں کو ہرگز ڈائپر نہ پہنائیں ۔۔ جانیں دن رات ڈائپر سے بچوں کی صحت کو کون سے خطرات لاحق ہیں؟ ماؤں کے لیئے اہم معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔