لوگوں کو کہتی ہیں کہ یہ تو 100 روپے لے کر ۔۔ کنگنا رناوٹ کو خاتون پولیس افسر نے تھپڑ کیوں مارا؟ وجہ بتا دی

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ اکثر و بیشتر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، پھر چاہے وہ بیان بالی ووڈ سے متعلق ہو یا پھر سیاست سے جڑا ہوا، وہ سرخیاں بٹورنے میں ہمیشہ کامیاب رہتی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی الیکشن میں سیٹ جیت کر سیاست میں قدم رکھنے والی کنگنا کو چندی گڑھ ائیرپورٹ پر لیڈی پولیس کانسٹیبل کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس کے بعد اب خاتون کانسٹیبل کی جانب سے تھپڑ مارنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ مبینہ طور پر کنگنا رناوت کے ماضی کے ایک بیان کی وجہ سے پیش آیا۔

تھپڑ مارنے والی سیکیورٹی اہلکار کلوندر کور نے میڈیا کو بتایا کہ، دراصل ماضی میں کسانوں کے احتجاج کو لے کر کنگنا نے ایک بیان دیا تھا، جس کی وجہ سے وہ انہیں دیکھ کر غصے میں آگئی تھیں۔

خاتون اہلکار کا کہنا ہے کہ، اداکارہ نے بیان دیا تھا کہ "کسان احتجاج میں 100 روپے کے لیے بیٹھے ہیں۔ کیا اداکارہ وہاں جا کر بیٹھیں گی؟ میری والدہ وہاں بیٹھی تھیں اور احتجاج کر رہی تھیں، جب کنگنا رناوت نے یہ بیان دیا تھا۔"

میڈیا رپورٹ کے مطابق، خاتون اہلکار کا تعلق بھی کسان گھرانے سے ہے۔ اور اب سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کو معطل کردیا ہے اور انہیں مقدمے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

Police Constable Slaps Kangana Ranaut At Airport

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Police Constable Slaps Kangana Ranaut At Airport and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Police Constable Slaps Kangana Ranaut At Airport to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   533 Views   |   06 Jun 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

لوگوں کو کہتی ہیں کہ یہ تو 100 روپے لے کر ۔۔ کنگنا رناوٹ کو خاتون پولیس افسر نے تھپڑ کیوں مارا؟ وجہ بتا دی

لوگوں کو کہتی ہیں کہ یہ تو 100 روپے لے کر ۔۔ کنگنا رناوٹ کو خاتون پولیس افسر نے تھپڑ کیوں مارا؟ وجہ بتا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوگوں کو کہتی ہیں کہ یہ تو 100 روپے لے کر ۔۔ کنگنا رناوٹ کو خاتون پولیس افسر نے تھپڑ کیوں مارا؟ وجہ بتا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔