شگفتہ اعجاز نے بنایا اپنی دادی کا آزمودہ بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے میتھی دانہ سے جادوئی تیل

شگفتہ اعجاز جہاں اپنی اداکاری سے لوگوں کومحظوظ کرتی ہیں وہیںاپنی کوکنگ سے بھی لوگوں کو حیران کرتی رہتی ہیں ، لیکن آج وہ بالوں کے لئے اپنا آزمودہ تیل بنانے کا طریقہ لے کر آئی ہیں جو کہ ہم یہاں آپ سے شئیر کر رہے ہیں۔یہ ان کی دادی کے تیل کی ریسیپی لے کر آئی ہیں اس میں آپ کو تقریباً ایک کپ دانہ میتھی چاہیے ہوگا، جسے رات بھر بھگو کر رکھنا ہے۔ اب صبح اس دانہ میتھی کو ایک ململ کے کپڑے میں ڈال کر باندھ دیں اور ہوا میں دو دن کے لئے لٹکا دیں۔ دودن میں اس میں جڑیں پھوٹ پڑیں گی ، پھر ہمارا تیل بنانے کا کام شروع ہوگا۔ اگر گھر میں خواتین زیادہ ہیں تو زیادہ میتھی دانہ لیں۔

دانہ میتھی ایک کپ
سرسوں کا تیل ایک پاؤ
جب دانہ میتھی کے بیج میں سے جڑیں نکل آئیں تو اب اس کو پیس لیں کیونکہ اس میں ہمیں اصل، اس کی جڑیں چاہیے۔ اب یہ پورا پیس کر اپنی پسند کے تیل میں ڈال دیں، سرسوں کے تیل میں ڈالیں تو رزلٹ اچھا نکلتا ہے۔ تقریباً ایک پاؤ تیل میں ڈالیں اور اس کو استعمال کے لئے اس کو کچھ دن رکھ دیں۔ پھر استعمال کریں، یہ بالوں کی نشونما ، خشکی، بالوں کے گرنے،اور نئے بال اگانے میں بہت کارآمد ہے۔ کیونکہ میتھی دانے میں وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے 100 گرام کی مقدار میں اس میں 9 فیصد فیٹ، 7 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ، صفر فیصد کولیسٹرول، 60 ملی گرام سوڈیم، 770 ملی گرام پوٹاشیم، 58 گرام کاربوہائیڈریٹس، 25 گرام ڈائیٹری فائبر اور 23 گرام پروٹین پایا جاتا ہے، یہ بالوں کے لئے ویسے بھی بہت مفید ہے ۔ اسے اگر کوٹ کر کسی بھی تیل میں ڈال دیں اور کچھ دن کے لئے چھوڑ دیں تو بھی یہ بالوں کو صحت مند رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ اس تیل کو رات سونے سے پہلے بالوں میں لگا لیں اور اوپر سے کوئی کپڑا لپیٹ لیں۔ صبح اسے دھو لیں۔ بالوں میں نئی جان اور چمک آجائے گی۔

Balon Ko Girnay Se Rokny Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Ko Girnay Se Rokny Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ko Girnay Se Rokny Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3975 Views   |   30 Jun 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

شگفتہ اعجاز نے بنایا اپنی دادی کا آزمودہ بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے میتھی دانہ سے جادوئی تیل

شگفتہ اعجاز نے بنایا اپنی دادی کا آزمودہ بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے میتھی دانہ سے جادوئی تیل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شگفتہ اعجاز نے بنایا اپنی دادی کا آزمودہ بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے میتھی دانہ سے جادوئی تیل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔