اونٹ کا آنسو دنیا کا مہنگا ترین آنسو کیوں ہے؟ اس سے حاصل ہونے والا فائدہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Camel Tears Price And Uses

راجستھان کی ریت میں چھپی کہانی نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ جہاں کبھی اونٹ صرف سفر، سامان یا میلوں کا ساتھی مانا جاتا تھا، وہیں اب وہ ایک انمول طبی خزانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔

بیکانیر میں قائم نیشنل ریسرچ سینٹر آن کیمل کی تازہ تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ، اونٹ کے آنسو اور خون سے نکالی گئی حفاظتی مادّے یعنی "مدافعتی ذرات" سانپ کے زہر کے خلاف حیران کن اثر دکھا رہے ہیں۔ صرف ایک قطرہ آنسو 26 مختلف اقسام کے زہریلے اثرات کو بے اثر کر سکتا ہے۔

ماہرین نے اونٹوں پر انتہائی زہریلے سانپ کے خلاف تجربات کیے اور پایا کہ ان کے آنسو اور خون سے کشید کی گئی یہ قوتِ مدافعت نہ صرف خون کے بہاؤ کو قابو میں رکھتی ہے بلکہ خون جم جانے کی خرابی کو بھی روکتی ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ روایتی طریقوں کے مقابلے میں اونٹ سے حاصل کی گئی یہ دوا نہایت کم حساسیت پیدا کرتی ہے اور بہت مؤثر ہے، جبکہ پرانے طریقے مہنگے، پیچیدہ اور بعض اوقات نقصان دہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق بھارت میں ہر سال سانپ کے کاٹے سے ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہزاروں ہمیشہ کے لیے معذور ہو جاتے ہیں، خاص طور پر دیہی علاقوں میں جہاں فوری علاج نایاب ہوتا ہے۔

اب اونٹ صرف صحرائی کارواں کا رہنما نہیں بلکہ دیہی زندگی کے محافظ بن چکے ہیں۔ ان کے آنسو، جو کبھی صحرا کی دھوپ میں چھپ جاتے تھے، اب زندگی کی شمع بن کر روشن ہو رہے ہیں۔

اس تحقیق سے نہ صرف دوا ساز ادارے فائدہ اٹھا رہے ہیں بلکہ بیکانیر، جیسلمیر اور جودھپور کے گلہ بان بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ اب ہر اونٹ سے حاصل شدہ دوا کے بدلے میں انہیں ماہانہ ہزاروں روپے کا فائدہ پہنچ رہا ہے۔

نیشنل ریسرچ سینٹر نے ان گلہ بانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے کہ وہ محفوظ طریقے سے اپنے اونٹ فراہم کریں تاکہ اس اہم کام کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

یہ نئی راہ صرف زہر کے تریاق کی نہیں، بلکہ خوشحالی، تحفظ اور جدید طب کی سمت ایک انقلابی قدم ہے، جہاں صحرا کے بادشاہ کو اب صحت کا محافظ بھی تسلیم کیا جا رہا ہے۔

Camel Tears Price And Uses

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Camel Tears Price And Uses and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Camel Tears Price And Uses to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   785 Views   |   23 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 July 2025)

اونٹ کا آنسو دنیا کا مہنگا ترین آنسو کیوں ہے؟ اس سے حاصل ہونے والا فائدہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

اونٹ کا آنسو دنیا کا مہنگا ترین آنسو کیوں ہے؟ اس سے حاصل ہونے والا فائدہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اونٹ کا آنسو دنیا کا مہنگا ترین آنسو کیوں ہے؟ اس سے حاصل ہونے والا فائدہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔