لڑکے والوں کی لالچ اور جہیز نے لیڈی ڈاکٹر کی جان لے لی ۔۔۔ ڈاکٹر لڑکا بھی جاہل نکلا! جہیز میں ایسا کیا مانگ لیا جو لڑکی کیلئے جان لیوہ ثابت ہوا؟

Lady Doctor Dies By Suicide After Groom Cancels Wedding Over BMW And Gold As Dowry

ڈاکٹر شاہانہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر رویس کے اہل خانہ نے جہیز میں 150 سونے کے سکے، 15 ایکڑ زمین اور بی ایم ڈبلیو کار کا مطالبہ کیا تھا۔

کیرالہ کے ترواننت پورم میں ایک 26 سالہ ڈاکٹر نے مبینہ طور پر اس وقت خودکشی کر لی جب اس کے بوائے فرینڈ نے اس سے شادی کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ اس کا خاندان جہیز کے مطالبات کو پورا نہیں کر سکتا تھا۔

ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے ڈاکٹر شاہانہ کی موت کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جو ترواننت پورم کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے شعبہ سرجری میں پوسٹ گریجویٹ کورس کر رہی تھیں۔

پولیس نے بوائے فرینڈ کے خلاف خودکشی پر اکسانے اور جہیز کی روک تھام کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے اطلاع دی ہے کہ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر شاہانہ اپنی والدہ اور دو بہن بھائیوں کے ساتھ رہتی تھیں۔ اس کے والد، جو بیرون ملک میں کام کرتے تھے، دو سال قبل انتقال کر گئے تھے۔ وہ ڈاکٹر ای اے رویس کے ساتھ تعلقات میں تھیں اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر شاہانہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر رویس کے اہل خانہ نے جہیز میں 150 سونے کے سکے، 15 ایکڑ زمین اور ایک بی ایم ڈبلیو کار کا مطالبہ کیا۔ جب ڈاکٹر شاہانہ کے گھر والوں نے کہا کہ وہ اس مطالبہ کو پورا نہیں کر سکتے، تو اس کے بوائے فرینڈ کے خاندان نے شادی منسوخ کر دی۔ مقامی باشندوں نے الزام لگایا ہے کہ اس بات نے لڑکی کو بہت پریشان کر دیا، اور اس نے خودکشی کر لی۔ اس کے اپارٹمنٹ سے ملے ایک سوسائڈ نوٹ میں لکھا تھا، "ہر کوئی صرف پیسہ چاہتا ہے، یہ معلوم ہوگیا۔"

وزیر صحت نے کہا ہے کہ، خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمہ سے جہیز کی مانگ کے الزامات پر رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

ریاستی اقلیتی کمیشن بھی اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ ساتھ ہی ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن پی ستھی دیوی نے ڈاکٹر شاہانہ کے گھر کا دورہ کیا اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ محترمہ ستھی دیوی نے کہا کہ، اگر جہیز کی مانگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ذہنی اذیت نے نوجوان ڈاکٹر کو خودکشی کی طرف دھکیل دیا تو سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Lady Doctor Dies By Suicide After Groom Cancels Wedding Over Bmw And Gold As Dowry

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Lady Doctor Dies By Suicide After Groom Cancels Wedding Over Bmw And Gold As Dowry and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lady Doctor Dies By Suicide After Groom Cancels Wedding Over Bmw And Gold As Dowry to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1303 Views   |   07 Dec 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

لڑکے والوں کی لالچ اور جہیز نے لیڈی ڈاکٹر کی جان لے لی ۔۔۔ ڈاکٹر لڑکا بھی جاہل نکلا! جہیز میں ایسا کیا مانگ لیا جو لڑکی کیلئے جان لیوہ ثابت ہوا؟

لڑکے والوں کی لالچ اور جہیز نے لیڈی ڈاکٹر کی جان لے لی ۔۔۔ ڈاکٹر لڑکا بھی جاہل نکلا! جہیز میں ایسا کیا مانگ لیا جو لڑکی کیلئے جان لیوہ ثابت ہوا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لڑکے والوں کی لالچ اور جہیز نے لیڈی ڈاکٹر کی جان لے لی ۔۔۔ ڈاکٹر لڑکا بھی جاہل نکلا! جہیز میں ایسا کیا مانگ لیا جو لڑکی کیلئے جان لیوہ ثابت ہوا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔