روزانہ افطار میں پکوڑے اور تیل میں تلی جانے والی چیزوں سے چولہا اور کچن کی دیواریں گندی ہوتی ہیں تو جانیے صرف ٹوتھ پیسٹ سے کیسے آپ کا کچن منٹوں میں صاف ہو سکتا ہے

افطار میں روزانہ فرائڈ آئٹمز ہر گھر میں بنتے ہیں۔ کوئی پکوڑے بناتا ہے تو کوئی کٹلس، کوئی فرائڈ سینڈوچز کی مختلف ریسیپی بناتا ہے تو کوئی سموسے، رول اور جلیبیاں بھی گھر میں بناتا ہے۔ جس کی وجہ سے چولہے پر تیل کے چھینٹے لگ جاتے ہیں اور ساتھ ہی چولہے کے اطراف کی دیواریں بھی گندی ہو جاتی ہیں۔ ایسے میں کچن سے ہیک سی آنے لگتی ہے۔ اگر آپ بھی انہی تمام مسائل سے دوچار ہیں تو آج بتاتے ہیں آپ کو اپنے کچن کو کیسے سستے میں گھر میں موجود چیزوں سے صاف کیا جائے کہ نہ تو ہیک آئے اور نہ کچن کی دیواریں گندی ہوں۔

ٹپ :

٭ سکواش برائٹ پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اس کو ایک مرتبہ تھوڑے سے پانی سے دھولیں اور پھر اس گیلے اسکواش برائٹ سے چولہے کو رگڑیں، جہاں زیادہ میل جمی ہوئی ہو اس پر کوئلے کا باریک پسا ہوا پاؤڈر ڈال کر رگڑیں۔ یوں چولہے کی گندگی اور جما ہوا تیل تو صاف ہو جائے گا۔

٭ کچن کی دیواروں کو صاف کرنے کے لیے ایک پیالے میں ٹوتھ پیسٹ، 2 چمچ نمک اور 1 چمچ پھٹکری کے پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کرکے ایک پیسٹ تیار کرلیں، پھر اس پیسٹ سے دیواروں کو صاف کریں۔ اس سے کچن کی دیواریں بھی صاف ہو جائیں گی اور ٹائلوں کے کونوں کے درمیان جمی ہوئی میل بھی نکل جائے گی۔

یہ وہ تمام چیزیں ہیں جن سے نہ تو دیواروں کا رنگ خراب ہوتا ہے اور نہ ہی ان پر نشانات پڑتے ہیں۔

Kitchen Ki Deewarain Saf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kitchen Ki Deewarain Saf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kitchen Ki Deewarain Saf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1549 Views   |   01 Apr 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

روزانہ افطار میں پکوڑے اور تیل میں تلی جانے والی چیزوں سے چولہا اور کچن کی دیواریں گندی ہوتی ہیں تو جانیے صرف ٹوتھ پیسٹ سے کیسے آپ کا کچن منٹوں میں صاف ہو سکتا ہے

روزانہ افطار میں پکوڑے اور تیل میں تلی جانے والی چیزوں سے چولہا اور کچن کی دیواریں گندی ہوتی ہیں تو جانیے صرف ٹوتھ پیسٹ سے کیسے آپ کا کچن منٹوں میں صاف ہو سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزانہ افطار میں پکوڑے اور تیل میں تلی جانے والی چیزوں سے چولہا اور کچن کی دیواریں گندی ہوتی ہیں تو جانیے صرف ٹوتھ پیسٹ سے کیسے آپ کا کچن منٹوں میں صاف ہو سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔