اس وقت بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایسی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ عمرہ ادا کررہے ہیں۔ شاہ رخ نے احرام بھی پہنا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کنگ خان "دنکی" نامی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود تھے اور اسی دوران ان کی احرام پہنے وائے تصاویر وائرل ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیوں کے مطابق شاہ رخ صرف فلم کے لئے سعودیہ گئے ہیں اور ان کی تصاویر بھی فلم کا حصہ ہیں البتہ سعودی قوانین کے مطابق مکہ اور حرم شریف میں شوٹنگ کی سخت ممانعت ہے۔ سوشل میڈیا پر موجود کافی لوگوں نے شاہ رخ کی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شاہ رُخ عمرہ کررہے ہیں۔ البتہ اس حوالے سے فی الحال کچھ بھی وثوق سے نہیں کہا جاسکتا۔
پاکستان کے معروف اداکار اور ہدایتکار ہمایوں سعید نے بھی حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔ اس حوالے سے ہمایوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “الحمداللہ۔ اللہ نے مجھے دوبارہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع دیا ہے۔ اپنے گھر والوں سمیت تمام دوستوں اور مداحوں کے لئے بہت دعائیں کیں۔ اللہ ہم سب پر اپنا کرم فرمائے اور پاکستان کو بری نظر سے بچائے“