کیلے آج ہی تو خریدے اور اتنی جلدی خراب بھی ہونے لگے۔۔۔ جانیں کیلوں کو جلدی خراب ہونے سے بچانے کی چند ایسی ٹپس جن کو اپنا کر آپ رکھ سکیں گے کیلوں کو دیر تک محفوظ

یہ موسم ایسا ہے کہ کوئی بھی پھل زیادہ دن تک تازہ نہیں رہتا اور سڑنا گلنا شروع ہو جاتا ہے یوں نہ تو ہم انہیں کھا پاتے ہیں اور الٹا پیسے برباد ہوتے ہیں، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چند ایسی ٹپس جن کو آزما کر آپ کیلوں کو سڑنے سے بچا سکتے ہیں اور انہیں دیر تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

•کیلوں کو خراب ہونے سے بچانے کی ٹپس

•کیلوں کو لٹکا دیں

کیلے جیسے ہی درخت سے اتر لئے جائیں تو کیلوں کی زندگی کم ہونا شروع ہو جاتی ہے، اس لئے کیلوں کو لٹکانے کے ہینگر آتی ہیں جن کے زریعے کیلوں کو مصنوعی توانائی ملتی رہتی ہے اور وہ خراب نہیں ہوتے پھر آپ انہیں دیر تک بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

• ہرے کیلے خریدیں

اگر ہم سپر مارکیٹ میں ہیں اور ہرے پیلے دونوں یعنی کچے اور پکے کیلے دونوں موجود ہیں تو کوشش کریں کہ تھوڑے سے پکے ہوئے اور باقی کچے کیلے خرید لیں کیونکہ آپ تمام کیلے ایک دن میں تو نہیں کھا سکتے اس لئے کچے کیلے ایک دو دن میں پک جائیں گے تو آپ انہیں کھا سکیں گے اور یہ دیر تک بھی رہیں گے۔

• اس کی جڑ کو پلاسٹک فوائل میں لپیٹ دیں

کیلوں کو زیادہ دن تک محفوظ بنانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ان کی جڑوں والے حصے کو پلاسٹک سلور فوائل میں لپیٹ دیں، یہ کیلے کے خراب ہونے کے عمل کو روک لے گی اور یوں کیلے زیادہ دن تک مضفوظ بھی رہیں گے۔

• فریج میں رکھیں

کیلے ہم اکثر باہر یعنی کھلی ہوا میں رکھتے ہیں اگر آپ کیلوں کو باہر رکھنے کے بجائے فریج میں رکھ دیں تو اس سے یہ کافی دن تازہ رہیں گے اور آپ انہیں کھا سکیں گے کئی دنوں تک۔

• کیلوں کو جما لیں

یہ تو ہم سب ہی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر کوئی کھانے کی چیز جما لی جائے تو کئی دنوں تک استعمال کی جا سکتی ہے، بلکل اس ہی طرح کیلوں کو بھی اگر فریزر میں جما لیا جائے تو جب دل چاہے نکال کر جوس وغیرہ یا کیلوں کا میٹھا بنایا جا سکتا ہے۔

Kely Kharab Hone Se Bachane Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kely Kharab Hone Se Bachane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kely Kharab Hone Se Bachane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4079 Views   |   10 May 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیلے آج ہی تو خریدے اور اتنی جلدی خراب بھی ہونے لگے۔۔۔ جانیں کیلوں کو جلدی خراب ہونے سے بچانے کی چند ایسی ٹپس جن کو اپنا کر آپ رکھ سکیں گے کیلوں کو دیر تک محفوظ

کیلے آج ہی تو خریدے اور اتنی جلدی خراب بھی ہونے لگے۔۔۔ جانیں کیلوں کو جلدی خراب ہونے سے بچانے کی چند ایسی ٹپس جن کو اپنا کر آپ رکھ سکیں گے کیلوں کو دیر تک محفوظ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیلے آج ہی تو خریدے اور اتنی جلدی خراب بھی ہونے لگے۔۔۔ جانیں کیلوں کو جلدی خراب ہونے سے بچانے کی چند ایسی ٹپس جن کو اپنا کر آپ رکھ سکیں گے کیلوں کو دیر تک محفوظ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔