سامنے موت ہوتی ہے اور سورۃ رحمٰن کی تلاوت ۔۔ جب انسان مرنے والا ہوتا ہے، تو کیسے اسے قرآن کی تلاوت سنائی جاتی ہے؟ دلچسپ واقعات

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ تصاویر ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو جذباتی بھی کر جاتی ہیں اور توجہ بھی حاصل کر ہی لیتی ہیں۔

کرونا دور میں جب مریضوں کی تعداد حد سے تجاوز کر رہی تھی تو اسی دوران میڈیکل اسٹاف بشمول نرس، ڈاکٹرز، اور دیگر عملہ حفاظتی اقدامات تو بھرپور کر رہا تھا ساتھ ہی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کے لیے بھی بہترین حکمت عملی طے کی۔

لیکن اسی دوران چند ایسی تصاویر بھی ہوتی ہیں جو کہ سب کو جذباتی کر گئیں۔ ہاتھوں میں قرآن لیے میڈیکل اسٹاف اور مریض کے پیارے اُس کی صحتیابی کے لیے قرآن کی تلاوت کر رہے تھے۔

ایرانی ویب سائٹ پر ایک تصویر بھی اپلوڈ کی گئی تھی ساتھ ہی آرٹیکل بھی لکھا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ ایرانی میڈیکل نرسز کرونا کی مشکل صورتحال میں مریضوں کے لیے رمضان میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہی تھیں۔

اسی طرح کئی ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر موجود ہیں، جن میں خواتین ممکنہ طور پر اسپتال عملہ یا پھر پیارے کے گھر والے خوب احتیاط کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت سُن رہے تھے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سوشل میڈیا پر لاہور کے سروسز اسپتال سے متعلق بھی ایک خبر کافی وائرل تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کا علاج سورہ رحمٰن سے ہونے لگا۔

اگرچہ مقامی طور پر نظریہ بھی کافی مقبول ہے کہ جادو ٹونے کا شکار مریض کو سورہ رحمٰن سنانے سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے میڈیکل اور سائنس الگ رائے رکھتی ہے۔

تاہم موت کو قریب دیکھ کر جب اکثر گھر والے مریض کے پاس قرآن مجید کی تلاوت کرتے دکھائی دیتے ہیں یا پھر تلاوت کو موبائل فون میں لگا دیتے ہیں، تاکہ اس دنیا سے جانے والے مریض کے آخری لمحات سکون میں گزر جائیں۔

اگرچہ باقاعدہ طور پر اسپتالوں میں اس طرح نہیں کیا جاتا ہے، تاہم وینٹی لیٹر پر موجود مریض کی فیملی خود سے اپنے اطمینان کے لیے کرتی ہے۔

Kia Tilawat Se Rooh Asani Se Nikalti Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kia Tilawat Se Rooh Asani Se Nikalti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Tilawat Se Rooh Asani Se Nikalti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2486 Views   |   03 Jan 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

سامنے موت ہوتی ہے اور سورۃ رحمٰن کی تلاوت ۔۔ جب انسان مرنے والا ہوتا ہے، تو کیسے اسے قرآن کی تلاوت سنائی جاتی ہے؟ دلچسپ واقعات

سامنے موت ہوتی ہے اور سورۃ رحمٰن کی تلاوت ۔۔ جب انسان مرنے والا ہوتا ہے، تو کیسے اسے قرآن کی تلاوت سنائی جاتی ہے؟ دلچسپ واقعات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سامنے موت ہوتی ہے اور سورۃ رحمٰن کی تلاوت ۔۔ جب انسان مرنے والا ہوتا ہے، تو کیسے اسے قرآن کی تلاوت سنائی جاتی ہے؟ دلچسپ واقعات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔