بالوں کو بڑھانا ہے تو مہنگے تیل چھوڑیئے، کیلے کا یہ ماسک لگائیں اور بالوں کو مضبوط بنائیں

لمبے اور گھنے بال ہوں، مضبوط اتنے ہوں کہ بار بار کنگھی کرنے پر بھی نہ ٹوٹیں ، یہ خواہش تو سب کی ہی ہوتی ہے، اور اس کے لئے آپ بھی بازار کے مہنگے تیلوں اور شیمپوؤں کا استعمال کرتے ہیں کہ بال جلدی بڑھ جائیں مگر بہت زیادہ کیمیکل کے استعمال کی وجہ سے بالوں کی نشوونما صحیح طریقے سے نہیں ہو پاتی اور یہ کمزور ہو کر ٹوٹ جاتے ہیں جس سے بالوں میں گنج پن کی شکایت بھی ہوتی ہے۔
آج کے-فوڈز میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ بالوں کو بڑھانے کے لئے آپ بلکل پریشان نہ ہوں، کیونکہ صرف ایک کیلے میں اتنی طاقت ہے کہ وہ آپ کے بالوں کو بڑھائے گا بھی اور ان کو کمزوری سے بچائے گا۔ مگر کیسے؟

ہیئر ماسک ٹپ:

٭ ایک کیلے کا چھلکا اتار کر اس کو کانٹے کی مدد سے کرش کرلیں۔
٭ پھر اس کو بلینڈر میں ڈالیں اور ایک چمچ دودھ کو ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
٭ پھر اس میں دو چمچ دہی، ایک چمچ ایلوویرا جیل اور دو چمچ لیموں کا رس مکس کرکے دوبارہ بلینڈ کریں تاکہ پیسٹ تیار ہو جائے۔
٭ پھر اس کو ایک پیالے میں نکالیں اور اس میں دو چمچ لونگ کا پاؤڈر شامل کرلیں۔
٭ اس پیسٹ کو 20 منٹ کے لئے بالوں میں لگائیں۔
٭ خُشک ہونے پر سادے پانی سے دھولیں۔
اس ٹپ کو ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں اور جلد فائدہ اٹھائیں۔

ٹپ سے فائدہ کیوں؟

اس میں کیلا شامل ہے جو کہ آئرن سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں وٹامن 6، بی-3، میگنیشیئم اور پوٹاشیئم پائے جاتے ہیں جو دودھ اور دہی کے ساتھ مل کر اینٹی بائیوٹک اجزاء پیدا کرتے ہیں جو کہ بالوں کو بڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5128 Views   |   11 Mar 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بالوں کو بڑھانا ہے تو مہنگے تیل چھوڑیئے، کیلے کا یہ ماسک لگائیں اور بالوں کو مضبوط بنائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بالوں کو بڑھانا ہے تو مہنگے تیل چھوڑیئے، کیلے کا یہ ماسک لگائیں اور بالوں کو مضبوط بنائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.