اب مٹن بنائيں وہ بھی پانی میں فرائی کر کے، مہنگے آئل سے جان چھڑائيں اور مشہور شیف کے بتاۓ اس طریقے سے ہوٹل جیسا کھانا گھر پر بنائيں

آج کل کے اس دور میں جب کہ آئل بہت مہنگا ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہر بندہ کولیسٹرول کی زيادتی کا شکار ہوتا ہے جس کی وجہ سے زيادہ گوشت اور چکنائی والے کھانوں کے استعمال سے طبیعت خراب ہو سکتی ہے جب کہ اگر بغیر آئل کے کھانا بنایا جاۓ تو اس کی لذت میں کمی آجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ مجبورا تیل میں کھانا پکانے پر مجبور ہوتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو مشہور شیف کے بتاۓ ہوۓ کچھ ایسے طریقے بتائيں گے جس کی مدد سے آپ بغیر آئل کے کھانا بنا سکتے ہیں ۔

مٹن پانی فرائی بنانے کا طریقہ

مٹن پانی فرائی بنانے کے لیۓ مٹن کے گوشت کی ضرورت ہو گی جو کہ ایک کلو لیا جا سکتا ہے اس کو دھو کر صاف کر کے رکھ لیں .

اس کے بعد ایک کڑاہی لے لیں اور اس میں دو گلاس پانی لے کر اچھی طرح ابال لیں جب پانی اچھی طرح سے ابل جاۓ تو اس میں گوشت ڈالیں

ابلتے ہوۓ پانی میں گوشت ڈالنے کا سب سے بڑا سبب یہ ہوتا ہے کہ جب گوشت ابلتے ہوۓ پانی میں ڈالا جاتا ہے تو اس کے اوپر موجود چکنائي کی تہہ فورا سخت ہو جاتی ہے اور گوشت کی اندرونی لذت کو باہر نکلنے سے روک لیتی ہے

گوشت کو ابلتے ہوۓ پانی میں ڈالنے کے بعد اس میں چار سے پانچ جوۓ ثابت لہسن کے ڈال لیں اس کے ساتھ چار سے پانچ سوکھی لال مرچیں دس سے بارہ دانے ثابت کالی مرچ اور بہت کم مقدار میں نمک شامل کرین اس کے علاوہ کچھ ہری مرچیں حسب ذائقہ کاٹ کر ڈال لیں اس کے بعد ایک چمچ لال مرچیں پسی ہوئی شامل کر دیں

اس کے بعد تیز آنچ پر اس وقت تک پکائيں تاکہ اس میں ابال آجاۓ اس کے بعد آنچ کو ہلکا کر کے 45 منٹ تک اس وقت تک پکائيں کہ گوشت اچھی طرح گل جاۓ جب گوشت گل جاۓ تو اس کے بعد تیز آنج پر اس میں موجود پانی کو سکھائيں

پانی سکھانے کے دوران ایک چمچ سفید زيرہ پسا ہوا اور چٹکی بھر گرم مصالحہ خوشبو کے لیۓ شامل کر دیں اور جب تک پانی خشک نہ ہو جاۓ اس وقت تک اس کو پکائيں تب تک گوشت کو اس کی اپنی چکنائي میں بھون لیں یہاں تک کہ سارا مصالحہ گوشت کی بوٹیوں کے اوپر چپک جاۓ ۔

سرو کرنے کا طریقہ

جب پانی مکمکل طور پر سوکھ جاۓ تو اس کے اوپر دھنیا اور ادرک باریک کاٹ کر اس کی گارنشنگ کریں اور اس کو مہمانوں کے سامنے سرو کریں اس میں کسی قسم کی گریوی نہیں ہو گی بلکہ یہ خشک فرائي کے طور پر سرو کیا جاۓ گا جس کو دہی یا املی کی چٹنی کے ساتھ لگا کر کھایا جا سکتا ہے اس میں آئل کی غیر موجودگی اس کو صحت کے حوالے سے بہترین بناتا ہے گوشت بناتے ہوۓ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس کو ہلکی آنچ پر بنائيں تاکہ اس کی لذت زيادہ سے زيادہ ہو سکے .

Bina Oil Mutton Karahi Banane Ka Tarika

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Bina Oil Mutton Karahi Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bina Oil Mutton Karahi Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3083 Views   |   13 Jul 2023
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اب مٹن بنائيں وہ بھی پانی میں فرائی کر کے، مہنگے آئل سے جان چھڑائيں اور مشہور شیف کے بتاۓ اس طریقے سے ہوٹل جیسا کھانا گھر پر بنائيں

اب مٹن بنائيں وہ بھی پانی میں فرائی کر کے، مہنگے آئل سے جان چھڑائيں اور مشہور شیف کے بتاۓ اس طریقے سے ہوٹل جیسا کھانا گھر پر بنائيں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب مٹن بنائيں وہ بھی پانی میں فرائی کر کے، مہنگے آئل سے جان چھڑائيں اور مشہور شیف کے بتاۓ اس طریقے سے ہوٹل جیسا کھانا گھر پر بنائيں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔