سونا ہے تو یہ طریقہ آزمائیں ۔۔ ماں شرارتی بچوں کو کون سا انوکھا کام دے کر خود سکون سے سو گئی؟

جب خواتین کے بچے چھوٹے ہوتے ہیں ان کے لیئے تھوڑی دیر بھی سکون سے سونا محال ہوتا ہے، جہاں آنکھ لگی وہاں بچے شرارت کرنا شروع۔ ایسے میں خواتین کو ہر وقت چوکنا رہنا پڑتا ہے۔

مگر ایک خاتون نے بچوں کے سامنے سونے کا دلچسپ طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ جو یقیناً ہر عورت جاننا چاہے گی، تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی تھی، جس میں ماں اور اسکے 2 بچے تھے۔

وائرل ہونے والی اس دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں نے اپنی عقل کو استعمال کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ ایک کھیل کھلا تاکہ بچے وہ اسے تنگ نہ کر سکیں اور اس کی نیند بھی پوری ہو جائے۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ماں سو رہی ہے اور بچے اس کے اردگرد موجود ہیں مگر اسے جگانے کے بجائے وہ کاپی پر کچھ بنانے میں مصروف ہیں۔ کیونکہ ماں نے ان سے کہا کہ، وہ سوتے میں اس کی تصویر بنائیں، بچے فوراً کاپی پینسل لے کر تصویر بنانے میں لگ گئے جبکہ اس دوران ماں نے اپنی نیند پوری کر لی۔

ہوشیار ماں نے اس طریقےسے نہ صرف اپنی نیند پوری کی بلکہ بچوں کی تخلیقی صلاحیت میں اضافے کیلئے ان سے اپنی تصویر بھی بنوائی۔ اور دوسری خواتین کو بھی ایک منفرد آئیڈیا دے دیا آرام کرنے کا۔

Maa Bachon Ko Drawing Banane Ka Bol Kar Sogai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maa Bachon Ko Drawing Banane Ka Bol Kar Sogai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maa Bachon Ko Drawing Banane Ka Bol Kar Sogai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1658 Views   |   25 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

سونا ہے تو یہ طریقہ آزمائیں ۔۔ ماں شرارتی بچوں کو کون سا انوکھا کام دے کر خود سکون سے سو گئی؟

سونا ہے تو یہ طریقہ آزمائیں ۔۔ ماں شرارتی بچوں کو کون سا انوکھا کام دے کر خود سکون سے سو گئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سونا ہے تو یہ طریقہ آزمائیں ۔۔ ماں شرارتی بچوں کو کون سا انوکھا کام دے کر خود سکون سے سو گئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔