گُڑ کا استعمال صحت کے لئے بہت بہترین ہے اور خاص طور پر جب اس کا استعمال سردیوں میں کیا جائے تو اس کے فوائد میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے، گڑ ایک ایسی قدرتی مٹھاس ہے جو گنے کے رس کو فقط گرم کرنے سے یا پکا کر حاصل ہوتی ہے، یہ بہترین قدرتی غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔
• گُڑ میں موجود غذائیت
اگر گُڑ کی غذائیت کی بات کی جائے تو گُڑ میں کیروٹین، نکوٹین، گُڈ ایسڈز، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے، جو تمام ہی انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں، تاہم سردیوں میں گُڑ استعمال کرنے کے فوائد جان کر آپ بھی خود کو گُڑ کا استعمال کرنے سے روک نہیں پائیں گے۔
سردی کے موسم میں گُڑ کا استعمال کرنے کے فوائد
ماہرین کے مطابق گُڑ کا مزاج گرم ہے اور سردی کے موسم میں یہ ہمیں سردی کی شدت کو برداشت کرنے کی قوت دینے کے ساتھ ساتھ قوتِ مدافعت میں اضافہ کر کے ہمیں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچاتا ہے، پرانا گُڑ خشک مزاج رکھتا ہے جبکہ نیا گُڑ دمہ، کھانسی، پیٹ کے درد، پیٹ کے کیڑوں کو نکالنے جیسے مختلف امراض کے لیے مفید ترین قرار دیا گیا ہے، گڑ نظام ہاضمہ بہتر کرتا ہے، قبض اور گیس کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔
• سردی میں گھٹنوں کے درد کے لئے مفید
گُڑ ہڈیوں کی سوزش کو دور کرتا ہے، آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اور سوزش میں مبتلا افراد 5گرام گڑ اور 5 گرام ادرک کا پاؤڈر استعمال کریں۔ اس سے نہ صرف گھٹنے کے درد سے نجات ملے گی بلکہ گھٹنوں کی سوجن بھی کم ہو گی اور سردی میں چلنے پھرنے میں آسانی ہوگی۔
• سردی میں نزلہ اور سر درد سے نجات
سردی کے موسم میں ٹھنڈی ہواؤں اور کھانے پینے میں بےاحتیاطی کی وجہ سے نزلہ ہو جاتا ہے اور مستقل نزلہ رہنے کی وجہ سے سر میں بھی درد ہو جاتا ہے ایسے میں تھوڑا سا گُڑ اور بھنا ہوا ادرک گرم پانی کے ساتھ سونے سے پہلے استعمال کرنے سے دائمی نزلہ زکام اور درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
• کھانسی سے نجات کے لئے مفید
سردی میں خشک یا بلغم والی کھانسی ایک عام مگر تکلیف دہ مسئلہ ہے گُڑ کا استعمال کر کے اس سے فوری ریلیف مل سکتا ہے اس کے لئے 10 گرام سرسوں کے خالص تیل میں 10 گرام گُڑ ملا کر صبح و شام ایک ایک چمچہ چاٹ لیں، یا پھر صبح و شام گرم پانی کے ساتھ ایک سے دو چمچ گُڑ کا سفوف (پسا ہوا گٗڑ) کھانے سے دائمی کھانسی سے نجات مل جاتی ہے، البتہ اگر کسی مریض کا ملیریا بخار نہ اتر رہا ہو تو کالا زیرہ اور گُڑ کا سفوف ملا کر کھلانے سے بخار میں کمی آئے گی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardi Main Gurr Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Main Gurr Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.