ہائی بلڈ پریشر سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

پاکستانی معاشرے میں بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کا مرض بہت عام ہوچکا ہے، یہاں تک کہ نوجوان بھی اس مرض کا شکار نظر آتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر ایک ایسا مرض ہے جسے ’خاموش قاتل‘ بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ اس کی کوئی سنگین علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ تاہم اگر آپ اس سے بچنا چاہتے ہیں تو ان عادات اور طریقہ کار کا انتخاب کیجیے۔

سات گھنٹے سونا
جو افراد دن میں 5 گھنٹے یا اس سے کم نیند کرتے ہیں، انہیں ہائی بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہونے کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔ نیند کی کمی سے جسم میں اسٹریس ہارمونز کا نظام خراب ہوجاتا ہے جس کے باعث ہائی بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہوتا ہے۔

نمک کم کھائیں
نمک میں جسم میں پانی کی ضروری مقدار برقرار رہتی ہے، لیکن اگر آپ نمک زیادہ کھاتے ہیں تو آپ کے جسم میں پانی ضرورت سے زیادہ رہ جاتا ہے، جس کے باعث بلڈ پریشر بڑھتا ہے، اور اگر پہلے سے ہی ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو یہ آپ کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، جبکہ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو زیادہ نمک کھانے سے آپ کو دل کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے، اس لیے نمک کا استعمال حسب ذائقہ کرنے میں ہی بہتری ہے۔

دن میں کم از کم 25 منٹ ورزش کریں
زیادہ عمر کے افراد کے لیے ماہرین ہفتے میں کم از کم 150 یعنی روزانہ 25 منٹ ورزش تجویز کرتے ہیں۔ ورزش سے آپ کا ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ قدرے کم ہوجاتا ہے، جبکہ جسمانی سرگرمی سے آپ کا قلب بھی مضبوط ہوتا ہے۔ اگر آپ بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو فوراً ورزش کو اپنا معمول بنائیں اور ایک سے تین ماہ میں اس کا کمال دیکھیں۔

روزانہ 10 منٹ کا مراقبہ
تناؤ جسم کا قدرتی الارم سسٹم ہوتا ہے اور تناؤ کے باعث جسم میں ’ایڈرینلائن‘ ہارمون کا اخراج ہوتا ہے جس سے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے اور نتیجتاً بلڈ پریشر بھی بڑھ جاتا ہے، لیکن حالیہ تحقیق کے مطابق زندگی کی طرف مثبت رویہ رکھنے اور ذہن کو تناؤ اور بے چینی سے دور رکھنے کے لیے روزانہ مراقبہ کرنا انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے جس کے باعث آپ ہائی بلڈ پریشر سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔

پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پھل اور سبزیاں زیادہ کھانے اور ساتھ ہی دیری فوڈ کھانے سے بلڈ پریشر میں نمایاں طور پر کمی آتی ہے۔ پھل اور سبزیاں وٹامنز، منرلز اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں جن سے آپ کی صحت اچھی رہتی ہے جبکہ چند سبزیوں میں پوٹاشیم زیادہ اور سوڈیم کم ہوتا ہے جو جسم میں نمک کے منفی اثرات کو کم کرنے اور بلاواسطہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

وزن کم کریں
موٹے افراد میں چربی زیادہ ہونے کے باعث رگوں میں مزاحمت بڑھ جاتی ہے، جس سے دل کا کام بڑھ جاتا ہے اور نتیجتاً ہائی بلڈ پریشر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بشکریہ : ڈان نیوز

Blood Pressure Se Kese Bachain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Blood Pressure Se Kese Bachain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Blood Pressure Se Kese Bachain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4098 Views   |   22 Sep 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہائی بلڈ پریشر سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

ہائی بلڈ پریشر سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہائی بلڈ پریشر سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔