کیا آپ کا بچہ بھی دو سال کی عمر تک کچھ بول نہیں پارہا ،اس کا رویہ پرتشدد ہے؟ کہیں وہ آٹزم کا شکار تو نہیں؟

آٹزم کیا ہے؟

کلینکل سائیکولوجسٹ کہتے ہیں کہ یہ نیورولوجیکل کنڈیشن ہے ، اس میں بچہ رسپانس نہیں دیتا ،آٹزم کا شکار بچہ گم سم رہتا ہے۔ یہ ایک ڈس آرڈر ہے ڈس ایبیلٹی نہیں ہے۔ اگر دو سال کی عمر میں بھی بچہ دو الفاظ کو جوڑ کر بات نہیں کر پاتا تو آپ کو اس کو توجہ دینے کی ضرورت ہے اس پر نظر رکھیں اس کے رویے کا مشاہدہ کریں کہ کہیں وہ آٹزم کا شکار تو نہیں۔ ہمارے یہاں علاج اور ان بچوں میں کام پر اس لئے دیر ہوتی ہے کیونکہ والدین اس بات کو قبول نہیں کر پاتے کہ ان کا بیٹا کسی ڈس آرڈر کا شکار ہے۔ تین سال کی عمر میں آپ کو اندازہ ہونا شروع ہوتا ہے کہ بچہ نارمل نہیں ہے۔

آٹزم کی علامات کیا ہیں؟

ویسے تومغربی ممالک میں ڈاکٹرز6 ماہ کی عمر میں ہی اس چیز کی نشاندہی کردیتے ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں ڈاکٹرز کو ابھی تک اس چیز کا اندازہ نہیں ہوا، وہ یہی کہتے ہیں کہ ہر بچے کی صلاحیت الگ ہوتی ہے کچھ بچے جلدی سیکھتے ہیں کچھ دیر میں ، اور اسی وجہ سے والدین مطمئن ہو کر بیٹھ جاتے ہیں اور وہ بچے کو نارمل بچوں کے ساتھ ہی ٹریٹ کرتے ہیں،لیکن آٹزم میں بچہ بولنے میں مشکل محسوس کرتا ہے ،یہ بچے پارک میں نہیں جا سکتے، لوگوں میں جانے سے گھبراتے ہیں ، ان کا رویہ پر تشدد ہوتا ہے، کہیں جانے میں تنگ کرتے ہیں، ان میں بے چینی اور اضطراب زیادہ ہوتا ہے، لوگوں سے نظریں چراتے ہیں ، یہ بچے خوفزدہ رہتے ہیں۔

آٹزم کی ٹریٹمنٹ کیا ہے؟

ایسے بچوں کو بولنے میں مشکل پیش آتی ہے، سننے میں پریشانی ہوتی ہے۔ اس کے کچھ ٹیسٹ ہوتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ بچہ آٹزم کا چکار ہے، بچے کے اوپر کام کرنا پڑتا ہے۔ اس کو ایک ایک لفظ سکھانا پڑتا ہے، ٹوائلٹ ٹریننگ کروانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ماں باپ کو خود سیکھنا پڑتا ہے پھر ہی بچے کو سکھا سکتے ہیں۔ جو والدین ان بچوں کے علاج میں دلچسپی نہیں لیتے ان کے بچے بہت مشکل کا شکار ہوجاتے ہیں ان کو نارمل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ پاکستا ن میں کوئی خاص اسکول نہیں ہے کہ جہاں آٹزم کا شکار بچوں کو داخل کیا جاسکے۔ آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر ہے۔ یہ زندگی بھر کی محرومی ہے اس پر اگر مسلسل کام کیا جائے تو بہتری ہو جاتی ہے۔ اس میں وٹامن بی 12 کے انجیکشن لگوانے پڑتے ہیں جو کہ بولنے میں کام آتا ہے۔ یہ عام طورپر لڑکوں میں زیادہ ہوتا ہے۔ لڑکیوں میں یہ کم ہوتا ہے۔ لیکن اس کی شکار لڑکیاں شرمیلی، کم گو اور تنہائی پسند ہوتی ہیں۔ اس کی تھیراپیز کروانی ضروری ہے۔

Autism In Children

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Autism In Children and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Autism In Children to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   3841 Views   |   24 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

  • ,

  • ,

کیا آپ کا بچہ بھی دو سال کی عمر تک کچھ بول نہیں پارہا ،اس کا رویہ پرتشدد ہے؟ کہیں وہ آٹزم کا شکار تو نہیں؟

کیا آپ کا بچہ بھی دو سال کی عمر تک کچھ بول نہیں پارہا ،اس کا رویہ پرتشدد ہے؟ کہیں وہ آٹزم کا شکار تو نہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کا بچہ بھی دو سال کی عمر تک کچھ بول نہیں پارہا ،اس کا رویہ پرتشدد ہے؟ کہیں وہ آٹزم کا شکار تو نہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔