قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بننے والی غذائیں

ہر ایک کو اس کا سامنا ہوتا ہے اور متعدد افراد تو سیکڑوں بلکہ ہزاروں روپے اسے چھپانے میں لگا دیتے ہیں اور وہ ہیں سر کے سفید بال۔
سفید بال بڑھاپے کی واضح علامات میں سے ایک مانے جاتے ہیں مگر ہر ایک انہیں دیکھ کر خوش نہیں ہوتا خاص طور پر اگر وہ قبل از وقت نمایاں ہونا شروع ہوجائے۔
تو اگر آپ کے بالوں میں چاندی جوانی میں ہی نمودار ہونے لگی ہے تو اس کی وجہ آپ کی غذا بھی ہوسکتی ہے۔
جی ہاں کچھ غذائیں بالوں میں سفیدی کو قبل از وقت نمودار کردیتی ہیں۔

چینی
چینی کا بہت زیادہ استعمال بالوں کو بہت تیزرفتاری سے سفید کرسکتا ہے، اگر آپ کو چینی سے بنے پکوان کھانا بہت پسند ہیں تو بالوں کی سفیدی نمودار ہونے پر حیران نہیں ہونا چاہئے اور یہ سفیدی ہمیشہ برقرار رہتی ہے کیونکہ یہ اس حصے کی عمر بہت زیادہ بڑھا دیتی ہے۔ صحت مند بالوں کے لیے وٹامن ای لازمی ہے مگر چینی اس وٹامن کے جذب ہونے کے عمل کو روک دیتا ہے۔

نمک
نمک کا استعمال جسم کے اندر پانی کے توازن کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، تاہم اس کی بہت زیادہ مقدار جزو بدن بنانا مختلف منفی اثرات کے ساتھ ساتھ بالوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے، جن میں بالوں کی قبل از وقت سفیدی قابل ذکر ہے۔ 2300 ملی گرام نمک روزانہ سے زیادہ کھانا گردوں کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔

سافٹ ڈرنکس
یہ مشروبات بھی قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بنتے ہیں، یعنی ایسے مشروبات جو چینی، مصنوعی مٹھاس اور کلر سے بھرپور ہوتے ہیں، روزانہ کی مقدار میں ان کا استعمال یہ خطرہ بڑھا دیتا ہے جبکہ دانتوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

کاپر سے دوری
جسم میں کاپر کی کمی بھی بالوں کی قبل از وقت سفیدی کا باعث بنتی ہے، یہ جز مشروم، جھینگوں، کلیجی، دالوں، بادام، خشک خوبانی، ڈارک چاکلیٹ اور سورج مکھی کے بیجوں میں پایا جاتا ہے۔

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   6821 Views   |   21 Apr 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بننے والی غذائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بننے والی غذائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.