کھانے پینے اور گھر کے استعمال کی چیزیں اتنی سستی۔۔ آدھی سے بھی کم قیمت پر چیزیں کہاں ملتی ہیں؟ جانیے

"یہاں لوگ بہت زیادہ آتے ہیں کیونکہ اس دکان ہر ہر چیز اعلیٰ سے اعلیٰ معیار کی ہے اور قیمت آدھی سے بھی کم ہوتی ہے"

یہ کہنا ہے ایک ایسے دکاندار کا جن کی دکان میں ایران سے برآمد کی گئی مختلف اشیاء ملتی ہیں۔ ان چیزوں میں کھانے پینے کی چیزوں سے لے کر گھر میں ضروری استعمال کی چیزیں بھی شامل ہوتی ہیں۔

یہ دکان کراچی کے علاقے بفرزون میں ارشد کنفیکشنری آن لائن اسٹور کے نام سے موجود ہے اور دکان دار کے مطابق یہاں ایران کے علاوہ امریکی مصنوعات بھی ملتی ہیں۔ جہاں تک بات کھانے پینے کی ہے تو ٹیونا مچھلی کا ڈبا صرف ڈیڑھ سو کا ہے جبکہ یہ مچھلی عام بازاروں میں کافی مہنگی ملتی ہے۔ اسی طرح جیم، کیچپ، چاکلیٹ سیرپ جیسی کئی چیزیں جو عام طور پر کئی سو یا ہزار تک کی ملتی ہیں اس دکان پر آدھی سے بھی کم قیمت میں مل جاتی ہیں

گھر کی عام استعمال کی چیزیں انتہائی کم دام میں

اسی طرح اگر گھریلو استعمال کی چیزوں کی بات کی جائے تو یہاں شیمپو، کریم اور مختلف لوشنز بھی سستے داموں میں دستیاب ہیں۔ پیٹرولیم جیلی کا جار صرف 100 روہے میں جبکہ شیمپو، کریمز اور مختلف لوشنز صرف ڈیڑھ سو سے تین سو کی قیمت میں مل جاتے ہیں۔

ہر چیز کی ایکسپائری ڈیٹ موجود ہوتی ہے

عام طور ہر سستی چیزیں معیاری نہیں ہوتیں اور نہ ہی ان کی کوئی گارنٹی ہوتی ہے لیکن ایرانی چیزوں پر ان کی ایکسپائری ڈیٹ موجود ہوتی ہے جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ چیزیں کب تک قابل استعمال رہیں گی

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3575 Views   |   10 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کھانے پینے اور گھر کے استعمال کی چیزیں اتنی سستی۔۔ آدھی سے بھی کم قیمت پر چیزیں کہاں ملتی ہیں؟ جانیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کھانے پینے اور گھر کے استعمال کی چیزیں اتنی سستی۔۔ آدھی سے بھی کم قیمت پر چیزیں کہاں ملتی ہیں؟ جانیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.