ایک چمچ ملتانی مٹی کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ اس کو کھانے کے کچھ ایسے فائدے جو ہر کوئی جاننا چاہے

ملتانی مٹی کو خوبصورتی کا اہم جز سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ نہ صرف ہماری اچھی جلد کے لئے بہترین کام کرتی ہے بلکہ یہ ہمارے بالوں کی خوبصورتی کو بڑھانے اور انہیں مضبوط بنانے میں کام کرتی ہے۔ ملتانی مٹی کے ماسک بھی خاصے فائدے مند ہوتے ہیں اور وہ لوگ جو صابن اور فیس واش سے زیادہ ملتانی مٹی کو بیوٹی پراڈکٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں، ان کی جلد بھی چمکتی دمکتی اور حسین لگتی ہے۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ خواتین اس کو بہت شوق سے کھاتی ہوئی نظر آتی ہیں، یہ یقیناً کھانے میں بھی فائدے مند ہے مگر اس کو ہر وقت کھانا اور دن میں ضرورت سے زیادہ کھاان نقصان دہ بھی ہے۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ملتانی مٹی کھانے کے کچھ ایسے فائدے جو ایک عام انسان کو معلوم ہونے چاہیئیں۔

ملتانی مٹی فائدے مند کیوں؟

ملتانی مٹی میں میگنیشیئم، سیلیکیٹ، مینگنیز، سیلیکون، ہائیڈریٹڈ انزائمز اور کیلشیئم بینوٹائٹ پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ہمارے کھانے اور جلد پر لگانے کے لئے فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔

ملتانی مٹی کھانے کے فائدے:

٭ جن لوگوں کو مستقل قبض کی شکایت رہتی ہے، ان کو چاہیے وہ دن کے کھانے کے بعد آدھا چمچ ملتانی مٹی کے پاؤڈر کو نیم گرم پانی یا نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ حکمت کا ایک مفید ٹوٹکہ ہے اس کو ایک ہفتے استعمال کرنے سے فائدہ ہوگا اور اگر پھر بھی آپ کو تھوڑا سا بھی فائدہ نہ لگے تو اس کا استعمال ترک کردیں۔
٭ اکثر بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہوتے ہیں جن کو ختم کرنے کے لئے والدین کئی قسم کی ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔ اب ایک مرتبہ آپ ملتانی مٹی کو پیس کر پودینے کے تیل میں شامل کرلیں اور تناسب اس طرح رکھیں کہ اگر 2 چمچ آپ نے پودینے کا تیل لیا ہے تو اس میں ایک چٹکی یا اس سے تھوڑی سی زیادہ ملتانی مٹی کو مکس کریں اور ایک مرکب تیار ہو جائے گا اس کو گرم پانی کے ساتھ پھانک لیں۔ یہ پیٹ کے کیڑوں کو نکالنے میں ضرور مدد دے گا۔
٭ جسم میں خارش یا جلن اور چبھن زیادہ ہو تو اس کو کھانا فائدے مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے جسم میں ٹھنڈک پہنچتی ہے۔
٭ شوگر کے مریضوں کے لئے اس کا استعمال شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتا ہے اور شوگر کی وجہ سے ہونے والے زخموں میں بھی سکون ملتا ہے۔

استعمال کیسے کریں؟

ملتانی مٹی کو بالکل باریک پیس کر پاؤڈر بنا کر رکھ لیں، اور نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ اور پیٹ کے کیڑوں میں بتائے گئے طریقے سے استعمال کرنا مفید ہے۔

کون استعمال نہ کرے؟

اس کو حاملہ خواتین کھانے سے گریز کریں کیونکہ اس میں ایسے انزائمز ہوتے ہیں جو کھانے سے پیٹ میں درد کی شکایت بڑھ سکتی ہے۔

Multani Mitti Khane Se Kia Hota Hai

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Multani Mitti Khane Se Kia Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Multani Mitti Khane Se Kia Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5612 Views   |   19 Aug 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

ایک چمچ ملتانی مٹی کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ اس کو کھانے کے کچھ ایسے فائدے جو ہر کوئی جاننا چاہے

ایک چمچ ملتانی مٹی کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ اس کو کھانے کے کچھ ایسے فائدے جو ہر کوئی جاننا چاہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک چمچ ملتانی مٹی کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ اس کو کھانے کے کچھ ایسے فائدے جو ہر کوئی جاننا چاہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔