غریب کے بچوں کو تو ہوٹل کے باہر سے بھگا دیتے ہیں۔۔ حسرت سے سب کو تکنے والے غریب بچوں کو مہنگے ہوٹل میں کھانا کھلانے والا نیک دل شخص کون ہے؟

“انکل دعوت میں تو صاف ستھرے اچھے کپڑے پہن کر جاتے ہیں“

یہ کہنا ان غریب ماسک اور غبارے بیچنے والے بچوں کا ہے جنھیں ایک نیک دل شخص نے اپنی خوشیاں بانٹنے کے لئے مہنگے ہوٹل میں دعوت دی۔ ان شخص کا نام مخدوم عتیق الرحمان ہے اور یہ ایک سماجی کارکن ہیں۔ اپنی فیس بک پوسٹ میں عتیق لکھتے ہیں کہ “ہمارے آج کے مہمان ماسک اور غبارے بیچنے والے وہ بچے تھے جو بڑی گاڑیوں سے اتر کر بڑے ریسٹورنٹس میں داخل ہونے والوں کو بڑی حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے تھے۔ موسم اچھا تھا ان بچوں کے اعزاز میں اُس بڑے ریسٹورنٹ میں پارٹی رکھی جسے یہ بچے گزرتے وقت حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے تھے“

بچوں کی مہمان نوازی کے بارے میں بیان کرتے ہوئے عتیق کہتے ہیں کہ “پسندیدہ کھانوں اور مشروبات سے ہم نے اپنے ان معزز مہمانوں کی تواضع کی۔ ان میں سے تین بچے جن کا گھر نزدیک تھا بھاگتے ہوئے گھر گئے اور نہا دھو کے نئے کپڑے پہن آئے۔۔

میں نے پوچھا تو مسکرا کے بولے انکل: دعوت میں لوگ صاف ستھرے کپڑے پہن کر آتے ہیں ناں انکا یہ خیال تھا شاید میلے کپڑے والوں کو بڑے ریسٹورنٹ میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا مگر حقیقت تو یہ ہے کہ میلے کپڑے والوں کے لیے صاف دل میں بڑی جگہ ہوتی ہے۔

پوسٹ کے آخر میں عتیق یہ پیغام دیتے ہیں کہ اپنی خوشیاں ایسے بچوں کے ساتھ منائیں جو محفل کا ایک ایک لمحہ انجوائے کرسکیں اور کھ کر جی سکیں۔ بلاشبہ عتیق نے ایک اہم اور خوبصورت پیغام دیا ہے کہ ہمیں خوشی کے لمحات پہلے سے پیٹ بھرے اور خوشحال افراد کے بجائے ایسے غریب افراد کے ساتھ بانٹنے چاہئیں جن کو کم ہی ایسے مواقع نصیب ہوتے ہیں

Ghareeb Bachon Ko Bahir Bhaga Dete Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ghareeb Bachon Ko Bahir Bhaga Dete Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghareeb Bachon Ko Bahir Bhaga Dete Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2318 Views   |   29 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

غریب کے بچوں کو تو ہوٹل کے باہر سے بھگا دیتے ہیں۔۔ حسرت سے سب کو تکنے والے غریب بچوں کو مہنگے ہوٹل میں کھانا کھلانے والا نیک دل شخص کون ہے؟

غریب کے بچوں کو تو ہوٹل کے باہر سے بھگا دیتے ہیں۔۔ حسرت سے سب کو تکنے والے غریب بچوں کو مہنگے ہوٹل میں کھانا کھلانے والا نیک دل شخص کون ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ غریب کے بچوں کو تو ہوٹل کے باہر سے بھگا دیتے ہیں۔۔ حسرت سے سب کو تکنے والے غریب بچوں کو مہنگے ہوٹل میں کھانا کھلانے والا نیک دل شخص کون ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔