خریدنے سے پہلے اصلی اور کیمیکل والے آم کا پتہ کیسے لگائیں؟ آسان طریقہ جو آپ کے گھر والوں کو زہریلے آم سے محفوظ رکھے

Asli Or Nakli Mango Ki Pehchan

آم کا موسم آتے ہی فضا میں ایک خاص سی مٹھاس گھل جاتی ہے۔ ہر طرف رنگ برنگے آم اور ان کی خوشبو ہی خوشبو۔ لیکن جیسے جیسے یہ مزیدار پھل دسترخوان کی زینت بنتا ہے، ویسے ویسے ایک تشویش بھی ساتھ آتی ہے، کیا یہ آم واقعی درخت پر پکا ہوا ہے یا کسی کیمیکل لیب کی پیداوار ہے؟

مشہور ہیلتھ کوچ لوک کوٹینو نے اس مسئلے کا نہایت آسان اور گھریلو حل بتایا ہے، جو ہر کسی کو آزمانا چاہیے۔

ان کے مطابق آم خود کوئی خطرہ نہیں، لیکن اگر وہ کاربائیڈ جیسے خطرناک کیمیکل کی مدد سے پکایا گیا ہو، تو یہی ذائقہ موت کا پیغام بھی بن سکتا ہے۔

قدرتی اور کیمیکل سے پکے آم میں فرق کیسے کریں؟

رنگ پر نظر رکھیں:

قدرتی آم کا رنگ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ کبھی کہیں ہلکا پیلا، کہیں ذرا سا سبز یا کچھ بھورے سے دھبے – یہ سب درخت پر دھیرے دھیرے پکنے کی نشانیاں ہیں۔ اگر آم بالکل یکساں چمکدار پیلا ہو، جیسے کسی نے پولش کر دی ہو، تو ہوشیار ہو جائیں۔

نرم ہے یا "اوور" نرم؟

قدرتی آم ہاتھ میں بھرے بھرے محسوس ہوتے ہیں، تھوڑے سے نرم لیکن مضبوط۔ مگر کیمیکل سے پکے آم اکثر یا تو بے حد نرم ہوتے ہیں یا دبانے پر اندر سے بیٹھ جاتے ہیں – یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آم کو زبردستی پکایا گیا ہے۔

پانی کا جادوئی ٹیسٹ:

یہ سب سے دلچسپ اور آسان تجربہ ہے۔ بس ایک برتن میں پانی بھریں اور آم کو اندر ڈالیں۔ اگر آم ڈوب جائے، تو مبارک ہو! یہ قدرتی طریقے سے پکا ہے۔ اور اگر تیرنے لگے، تو سوچیں! شاید اس میں گودا کم اور ہوا زیادہ ہو – جو کیمیکل کی کارستانی ہو سکتی ہے۔

لوک کوٹینو واضح کرتے ہیں کہ یہ تجربہ لیب رپورٹ نہیں، لیکن ایک سمجھدار خریدار کے لیے کافی ہے۔ جب سبزی یا پھل خریدتے وقت ہم تازگی پر دھیان دیتے ہیں، تو آم جیسا خاص پھل بھلا کیوں چھوڑیں؟

یاد رکھیں، آم سے نہیں، آم کے مصنوعی پکنے کے طریقے سے ڈریں۔ جب بازار جائیں تو آم کی رنگت، ساخت اور وزن پر غور کریں۔ چند لمحوں کی یہ توجہ آپ کے پیاروں کو نقصان دہ کیمیکل سے بچا سکتی ہے اور ذائقے کے ساتھ صحت کا مزہ بھی دے سکتی ہے.

Asli Or Nakli Mango Ki Pehchan

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Asli Or Nakli Mango Ki Pehchan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asli Or Nakli Mango Ki Pehchan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1055 Views   |   23 May 2025

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 May 2025)

خریدنے سے پہلے اصلی اور کیمیکل والے آم کا پتہ کیسے لگائیں؟ آسان طریقہ جو آپ کے گھر والوں کو زہریلے آم سے محفوظ رکھے

خریدنے سے پہلے اصلی اور کیمیکل والے آم کا پتہ کیسے لگائیں؟ آسان طریقہ جو آپ کے گھر والوں کو زہریلے آم سے محفوظ رکھے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خریدنے سے پہلے اصلی اور کیمیکل والے آم کا پتہ کیسے لگائیں؟ آسان طریقہ جو آپ کے گھر والوں کو زہریلے آم سے محفوظ رکھے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔