زندگی بہت مشکل ہوگئی تھی۔۔ منشا پاشا نے پہلی شادی ناکام شادی کو زندگی کا سخت ترین وقت کیوں قرار دیا؟

"میری زندگی کا سب سے مشکل وقت میری پہلی شادی کے دوران تھا۔ اور کالج کا وقت بھی میرے لیے بہت سخت تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب مجھے بہت سے فیصلے کرنے تھے اور ساتھ ہی مستقبل کے بارے میں بے یقینی بھی تھی۔ لیکن بعد میں احساس ہوا کہ یہ سب مشکل وقت شخصیت کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔"

"جب میرے والد کا انتقال ہوا تو وہ وقت بھی میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔ انہیں کینسر تشخیص ہوا تھا اور اسی دوران میری والدہ کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ سب کچھ بکھرتا جا رہا تھا۔"

"یہ 2014 اور 2015 کا وقت تھا، میں کام کر رہی تھی اور اس دوران میری شادی بھی چل رہی تھی۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے زندگی بےحد مشکل ہو چکی تھی۔"

پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے چند مشکل پہلوؤں پر بات کی۔ منشا، جو آج کل سیاست دان جبران ناصر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں، نے اپنی پہلی شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی، جو بدقسمتی سے زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طلاق پر ختم ہو گئی۔

منشا پاشا نے اپنی پہلی ناکام شادی کو زندگی کا سب سے تکلیف دہ دور قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کالج کے سال بھی ان کے لیے مشکل تھے جب انہیں اپنی زندگی کے اہم فیصلے کرنے تھے اور مستقبل کے بارے میں بے یقینی کا سامنا تھا۔ مگر وقت کے ساتھ انہوں نے سمجھا کہ یہ تمام چیلنجز انسان کی شخصیت کی ترقی کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے اس وقت کو بھی یاد کیا جب ان کے والد کا انتقال ہوا اور ساتھ ہی ان کی والدہ کو ہارٹ اٹیک آیا۔ ان کے مطابق، یہ وہ لمحے تھے جب ان کی زندگی میں سب کچھ بکھرتا محسوس ہوا تھا۔

منشا کی پہلی شادی 2013 میں اسد فاروقی سے ہوئی تھی، جو پانچ سال بعد 2018 میں طلاق پر ختم ہو گئی۔ اس دوران، منشا پاشا کے زندگی میں کئی سنگین واقعات آئے، جن کا سامنا کرتے ہوئے وہ اپنی شخصیت کی تعمیر کرتی گئیں۔

Mansha Pasha Opens Up About First Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mansha Pasha Opens Up About First Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mansha Pasha Opens Up About First Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1159 Views   |   11 Feb 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 February 2025)

زندگی بہت مشکل ہوگئی تھی۔۔ منشا پاشا نے پہلی شادی ناکام شادی کو زندگی کا سخت ترین وقت کیوں قرار دیا؟

زندگی بہت مشکل ہوگئی تھی۔۔ منشا پاشا نے پہلی شادی ناکام شادی کو زندگی کا سخت ترین وقت کیوں قرار دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زندگی بہت مشکل ہوگئی تھی۔۔ منشا پاشا نے پہلی شادی ناکام شادی کو زندگی کا سخت ترین وقت کیوں قرار دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔