اجزاء
مچھلی = آدھا کلو
ادرک لہسن = 3، 3 چمچ
نمک = حسب ذائقہ
پسا ہوا زیرہ دھنیا =1 کھانے کا چمچ
قصوری میتھی = 1 چائے کا چمچ
پسی لال مرچ پاؤڈر = 1 چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ = 1½ چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر = 1/2 چائے کا چمچ
کالا نمک = 1/2 چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ = 1/2 چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر =1½ چائے کا چمچ
لیموں = 2 عدد
موٹی والی ہری مرچیں = 6، عدد
تیل = آدھا لیٹر
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے مچھلی کو دھو کر کاٹ کر ٹکڑے کر لیں اب اس میں تمام مصالحے ڈال کر ایک لیموں کا رس نچوڑیں اور 3 چمچ تیل ڈال کر میری نیٹ کرلیں.
جب تلنا ہو تو پہلے کڑاہی میں ادرک لہسن ڈالیں اور ہری مرچیں بھی ڈال دیں.. ہلکا سا رنگ تبدیل ہونے پر مصالحہ الگ کرلیں اور اسی تیل میں مچھلی کو تل لیں. الگ کیا ہوا مصالحہ اوپر سے ڈالیں. لیموں نچوڑ کر نان کے ساتھ مزیدار بلوچی فرائی فش پیش کریں.
Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Ballochi Fry Fish Recipe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ballochi Fry Fish Recipe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.