آزاد کشمیر کے علاقے راج محل کوٹی سے تعلق رکھنے والے جانثار احمد کے ہاں بیک وقت 4 بیٹوں کی پیدائش ہوئی، جس نے ان کی خوشی دگنی کر دی تھی۔

ظاہر سی بات ہے والدین کے لیے یہ سب سے بڑی نعمت اولاد ہے، اور اس خوشی پر جانثار احمد نے بچوں کے نام بھی ایسے رکھے ہیں جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
پاکستانی فوج سے تعلق رکھنے والے اہلکار جانثار احمد نے اپنے چاروں بیٹوں کے نام خلفائے راشدین سے منسوب کر دیے ہیں۔
جانثار احمد کی شادی کو 8 سال کا عرصہ گزر چکا تھا مگر اولاد جیسی نعمت ان کے گھر کے آںگن میں نہیں اتری تھی، لیکن ایک ساتھ 8 سال بعد 4 بیٹوں کی ولادت نے سب کو خوش کر دیا۔
آرمی اسپتال میں زیر علاج تمام بچے صحت مند ہیں جبکہ والدہ بھی صحت مند ہیں۔ آرمی میڈیل کور کے جوان جانثار احمد نے بچوں کے نام محمد علی، محمد ابوبکر، محمد عثمان اور محمد عمر رکھا ہے۔