اپنے شوق کے لیے جان بھی داؤ پر لگائی اور ۔۔ وکیل بننے کی خواہش رکھنے والے نوجوان نے سیاہ کوٹ پہننے کیلئے 100 کلو وزن کیسے کم کیا؟

کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، کچھ لوگ اپنے شوق کی خاطر زندگی داؤ پر لگادیتےہیں اور کچھ اپنے شوق کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کردیتے ہیں، کوئٹہ میں بھی ایک ایسا ہی نوجوان ہے جس نے وکیل کا کوٹ پہننے کیلئے 100 کلو وزن کم کرلیا۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے احمد یار نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ’2020 میں جب میں قانون کی تعلیم حاصل کررہا تھا تو میرے دوست وکلا کے پیشہ ورانہ سیاہ یونیفارم کے بارے میں بات کیا کرتے تھے لیکن ایسی باتیں مجھے بہت افسردہ کرتی تھیں۔

احمد یار ہمایوں کے لیے اس خاص سوٹ میں فٹ ہونا محنت طلب تھا، میں سوچتا تھا کہ میں 165 کلو گرام وزن کے ساتھ یہ یونیفارم کیسے پہنوں گا لیکن سیاہ کوٹ پہننے کاخواب پور کرنے کے لیے میں نے 20 ماہ میں 100 کلو گرام وزن کم کیا۔

احمد یار ہمایوں نے بتایا کہ مجھے وکیل بننے کا بہت شوق تھا، اس پیشے کی وجہ سے میری زندگی میں اہم موڑ اس وقت آیا جب میں سیاہ یونیفارم پہننے کے لیے 100 کلو گرام وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

احمد یار ہمایوں کے وزن میں اُس وقت غیر معمولی اضافہ ہوا جب وہ صرف 5 سال کے تھے، ان کا وزن اس قدر بڑھ گیا تھا کہ انہیں چلنے میں بھی انتہائی مشکل پیش آرہی تھی، کلاس میں دوستوں اور محلے کے بچوں کی جانب سے موٹاپے کا مذاق اڑانا اور طنزیہ باتیں برداشت کرنا احمد کے لیے آسان نہیں تھا۔

احمد یارہمایوں کے دوست اور اساتذہ اس کے وزن کے بارے میں بہت پریشان تھے کیونکہ یہی وزن احمد کی پیشہ ورانہ زندگی میں رکاوٹ پیدا کرسکتا تھا، احمد کے لیے چلنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔

احمد نے اپنے کھانے کی مقدار پر نظر رکھنے کے لیے اپنے موبائل فون پر کیلوریز کاؤنٹر کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی اور موبائل فون پر فٹنس ایپ کو بھی فالو کیا اور دیگر رہنمائی کے لیے انہوں نے فیس بُک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مدد حاصل کی اور 100 کلو گرام وزن کم کرکے دوسروں کیلئے مثال قائم کردی۔

Noujawan Ne 100 Kilo Wazan Kam Kese Kiya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Noujawan Ne 100 Kilo Wazan Kam Kese Kiya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Noujawan Ne 100 Kilo Wazan Kam Kese Kiya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1271 Views   |   16 Dec 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اپنے شوق کے لیے جان بھی داؤ پر لگائی اور ۔۔ وکیل بننے کی خواہش رکھنے والے نوجوان نے سیاہ کوٹ پہننے کیلئے 100 کلو وزن کیسے کم کیا؟

اپنے شوق کے لیے جان بھی داؤ پر لگائی اور ۔۔ وکیل بننے کی خواہش رکھنے والے نوجوان نے سیاہ کوٹ پہننے کیلئے 100 کلو وزن کیسے کم کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنے شوق کے لیے جان بھی داؤ پر لگائی اور ۔۔ وکیل بننے کی خواہش رکھنے والے نوجوان نے سیاہ کوٹ پہننے کیلئے 100 کلو وزن کیسے کم کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔